Today News
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ارمغان اور ملزم شیراز پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 15 کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو طلب کرلیا۔
استغاثہ کے مطابق مصطفی عامر کو گزشتہ سال قتل کرکے لاش کو بلوچستان میں جلا دیا گیا تھا۔
Today News
Chaman blast killed – ایکسپریس اردو
بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع تور پُل پر دھماکا ہوا جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں تور پل کے قریب دھماکا ہوا، جس میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Today News
منیب بٹ مزید بیٹیوں کے خواہشمند، زندگی میں ’’برکت‘‘ قرار دے دیا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں جب بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی، اللہ تعالیٰ نے گھر میں خوشحالی اور برکتوں میں اضافہ کر دیا۔
منیب بٹ ایک پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے گفتگو میں اپنی فیملی لائف اور بیٹیوں سے متعلق جذباتی خیالات کا اظہار کیا۔
منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں آج تین بیٹیوں کے والدین ہیں۔ اس جوڑی نے ہمیشہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ خاندان کو بھی اولین ترجیح دی اور ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ نبھایا۔
حال ہی میں ان کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی، جس کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیب بٹ نے اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تینوں بیٹیوں کی عمروں میں تقریباً ڈھائی سال کا وقفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شوبز سے وابستہ کئی جوڑے بچوں کے درمیان طویل وقفہ رکھنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، تاہم ان کے ہاں ایسا کوئی خاص پلان نہیں تھا اور سب کچھ فطری انداز میں ہوتا چلا گیا۔
اداکار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بہت سے لوگ مالی استحکام اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے بچوں میں زیادہ وقفہ رکھتے ہیں، اور وہ اس سوچ کو سمجھتے بھی ہیں۔ تاہم ان کے مطابق زندگی کے معاملات ہمیشہ منصوبوں کے مطابق نہیں بلکہ قدرتی انداز میں آگے بڑھتے ہیں۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی احساس تھا کہ ان کی تیسری اولاد بھی بیٹی ہوگی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر بیٹی آئی، زندگی میں خوشیاں اور برکتیں بڑھتی گئیں، اسی یقین کے ساتھ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بھی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس بار بھی بیٹی ہی ہوگی کیونکہ گھر میں رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Source link
Today News
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹارز نے ادے پور کے پرتعیش ہوٹل میں ایک نجی مگر باوقار تقریب کے دوران تیلگو روایات کے مطابق شادی کی۔
اطلاعات کے مطابق اس جوڑے نے دونوں خاندانوں کی ثقافتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی تقریبات کو دو مختلف انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی تقریب آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر وجے دیوراکونڈا کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق تیلگو انداز میں انجام دی گئی۔
دوسری شادی کی تقریب شام کے وقت منعقد ہوگی، جس میں دلہن رشمیکا مندانا کے خاندان کی کوورگ (کوڈاوا) روایات کے تحت رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس طرح یہ شادی دونوں خاندانوں کی ثقافت اور روایات کا خوبصورت امتزاج بن گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی پری ویڈنگ تقریبات گزشتہ تین روز سے جاری تھیں، جن میں ایک دلچسپ سرگرمی کے طور پر دونوں خاندانوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا، جسے ’ویروش پریمیئر لیگ‘ کا نام دیا گیا۔ اسی مناسبت سے اس شادی کو ’ویروش ویڈنگ‘ بھی کہا جا رہا ہے، جو وجے اور رشمیکا کے ناموں کا امتزاج ہے۔
شادی کی اس تقریب کو محدود اور نجی رکھا گیا ہے، جس میں تقریباً 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا، جن میں قریبی عزیز، دوست احباب اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ یہ تقریب سادگی، روایت اور شاندار انتظامات کے باعث مداحوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion