Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلے جارہے رواں ایونٹ میں اب تک چار سنچریز بن چکی ہیں۔
سری لنکا کے پتھم نسانکا نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
بعد ازاں صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف سنچری سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں تین سنچریز کا ریکارڈ قائم ہوگیا تھا۔
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرکے یہ تعداد چار کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بن سکی تھیں۔
2007 میں کھیلے ابتدائی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری بنی تھی جبکہ 2009 میں کوئی سنچری نہ بن سکی۔
2010 میں دو سنچریز اور 2012 میں ایک ہی سنچری بن سکی۔ 2014 اور 2016 کے ایڈیشنز میں دو، دو سنچریز بنیں۔
2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریز بنیں جبکہ 2024 میں کوئی سنچری نہ بن سکی تھی۔
Today News
امریکا ایران ممکنہ جنگ؛ چین نے ثالثی کی پیشکش کردی
امریکا کی ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے جنگ کی دھمکیوں اور خطے میں بھرپور فوجی طاقت جمع کرنے کے عمل نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے جائز حقوق، قومی مفادات اور استحکام کے تحفظ میں ایران کی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے اور عالمی معاملات میں دھمکیوں یا طاقت کے استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انھوں نے اپیل کی کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ چین ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کے لیے ایران پر دباؤ بڑھاتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ خطے میں اتار دیا ہے۔
پرتگال میں موجود امریکی ایئر بیس کے طیاروں نے بھی ایران کی جانب پوزیشنز سنبھال لی ہیں جب کہ پہلے ہی ایک اور بحری بیڑہ بحرالکاہل میں موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے 10 سے 15 کے اندر جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر نہیں کی تو بڑا حملہ کردیں گے۔
ادھر اسرائیل نے بھی لبنان کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت میں امریکا کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے سے روکے ورنہ سنگین نتائج نکلیں گے۔
Today News
لاہور: شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات
لاہور کے علاقے شادمان میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بختاور اور ملزم کی پسند کی شادی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرتے وقت ملزم آئس کے نشے میں تھا۔ تفتیش کے مطابق بختاور کو قتل کرنے کے بعد ملزم تقریباً پندرہ منٹ کے لیے گاڑی پر گھر سے باہر گیا اور آئس استعمال کرنے والی اشیاء شادمان نالے میں پھینک دیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سگے بھائی کو فون کر کے جھگڑے کا بتایا، جس پر مقتولہ کے والد اطلاع ملنے پر بیٹی کے گھر پہنچے۔ گھر میں کام کرنے والی چھ سالہ ملازمہ نے بتایا کہ صاحب نے بیگم کو قتل کر دیا ہے، جبکہ میاں بیوی کے جھگڑے کی آواز مقتولہ کے سات سالہ بیٹے نے بھی سنی۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا بیوی کے گلے پر تین بار مارا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی شیشے کے تین وار ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ قتل کی رات گاڑی بیچنے کے معاملے پر بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے پورے گھر میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے اور ملزم نے قتل کے بعد چند منٹ کی فوٹیجز ڈیلیٹ کر دی تھیں۔ تفتیش جاری ہے۔
Today News
این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ ہونے پر جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی
اسلام آباد:
سپریم کورٹ، حلقہ این اے 43 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرانے کے معاملے میں جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ میں وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز کے بجائے صرف چند اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی قانون کے منافی ہے، جزوی طور پر ہوئی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر ہی اصل عوامی مینڈیٹ کا بنیادی ثبوت ہیں، الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ این اے 43 بنوں سے پی ٹی آئی کے داوڑ کنڈی 65 ہزار 575 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود نے 64 ہزار 20 ووٹ حاصل کیے تھے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion