Today News
عمران خان، بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست 11 مارچ کو سماعت کےلیے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ 11 مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حامی وکلاء کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جلد سماعت کی متفرق درخواست پر احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سننے کی استدعا منظور کر لی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے اور بشریٰ بی بی خاتون ہیں، ایک سال سے سزا معطلی کی درخواستیں زیر التواء ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کے لیے ہسپتال لایا جا رہا ہے، پانچ بار متفرق درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں اور استدعا ہے کہ کیسز سنے جائیں۔
عدالت نے استفسار پر کہا کہ تاریخ بعد میں دی جائے گی، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے رمضان میں ضمانتوں کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حوالہ دیا۔ عدالت نے کیلنڈر دیکھنے کے بعد کیس 11 مارچ کے لیے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
Today News
کراچی؛ تاجر سے 90 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار
پریڈی پولیس نے تاجر سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل صدر ریگل کے قریب اسلحے کے زور پر تاجر سے 90 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوا تھا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پریڈی پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی میں سے 20 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے جبکہ ملزم کے چند ساتھی تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
Source link
Today News
باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ڈرم میں چھپانے والا بدبخت بیٹا گرفتار؛ حیران کن انکشاف
بھارتی شہر لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس میں مزید پیشرفت سامنے آگئی جس میں بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے چھپانے کی کوشش کی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لکھنؤ میں ڈرم قتل کیس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی تازہ تحقیقات سے ہولناک حقائق سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے بقول نوجوان اکشَت پرتاپ سنگھ نے اپنے والد منویندر سنگھ کو جھگڑے کے بعد گولی مار کر قتل کیا پھر لاش کو ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پر پھینکنے کی کوشش کی۔
پولیس نے تفصیلات بتائیں کہ یہ واقعہ 20 فروری کو صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا جب 21 سالہ اکشَت نے اپنے والد کے کمرے میں جا کر انہیں لائسنس یافتہ رائفل سے گولی مار دی تھی۔
مرنے کے بعد اکشَت نے باپ کی لاش کو تیسری منزل سے نیچے گراؤنڈ فلور منتقل کیا جہاں اس نے لاش کے دونوں ہاتھ، دونوں ٹانگیں اور سر کو الگ کر دیا۔
پھر اس نے باپ کی لاش کے ٹکڑوں کو نیلے رنگ کے بڑے ڈرم میں بند کیا جب کہ کچھ اعضا کو قریب سدراونا کے علاقے میں پھینک دیا اور سر کہیں اور ٹھکانے لگایا گیا جو اب تک نہیں مل سکا۔
ایک رپورٹ کے مطابق اکشَت نے 10 لیٹر کی کیروسین بھی خریدی تاکہ لاش کو جلانے کی کوشش کی جا سکے لیکن پولیس کی تفتیش نے اسے ناکام کردیا۔
قتل کی حیران کن وجہ سامنے آگئی
ابتدائی تحقیقات اور مقتول کے خاندان کے بیانات کے مطابق بیٹے اکشَت اور ان کے والد کے درمیان پروفیشنل و تعلیمی اختلافات تھے۔
والد اپنے بیٹے پر مقابلتی امتحان میں کامیابی کے لیے دباو ڈالتے رہتے تھے جب کہ اکشَت اپنے والد کے کاروبار پیتھالوجی لیب اور شراب کی دکانوں کے کاروبار میں جلد شامل ہونا چاہتا تھا جس پر اکثر تکرار ہوتی تھی۔
یہ اختلافات اس وقت گھمبیر ہوگئے جب گھر سے تقریباً 50 لاکھ نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ اکشَت نے چوری کا الزام پہلے ایک ملازمہ پر لگایا تھا لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ چور اکشت ہی تھا۔
دونوں باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور والد نے پستول تان لی اور خوب ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا لیکن پھر رات گئے اکشت نے والد کے کمرے میں داخل ہوکر اسی پستول سے قتل کردیا۔
پولیس پوچھ گچھ کے دوران اکشَت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب غلطی سے ہو گیا اور قتل غیر ارادی تھا۔ قتل کے بعد خوف زدہ ہوگیا اس لیے لاش چھپانے کی ناکام کوشش کی۔
یاد رہے کہ اکشَت نے گرفتاری سے قبل خود تھانے جاکر اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور بتایا تھا کہ والد دہلی گئے ہوئے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
پولیس نے آلہ قتل یعنی رائفل، موبائل فونز اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے ہیں جسے فرانزک لیب بھیج دیا ہے۔
Today News
نائب وزیراعظم سے قطری وزیرخارجہ کا رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعطم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو قطر کے وزیرخارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سعودی عرب میں قطری وزیرخارجہ کا ٹیلی فون آیا اور قطر کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کوسراہا۔
بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قطری وزیر کا تعلقات بڑھانے کی خواہش کا گرم جوشی سے جواب دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion