Connect with us

Today News

NASA scientist makes surprising claim of existence of aliens

Published

on


امریکی خلائی ادارے NASA کے ایک سینئر سائنسدان نے کہا ہے کہ وسیع و عریض کائنات میں خلائی مخلوق کے وجود کے امکانات خاصے مضبوط ہیں، تاہم اب تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے ثابت ہو کہ کسی خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا ہو۔

1968 سے ناسا سے وابستہ ڈاکٹر جینٹری لی نے ایک سائنسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج تک کسی بھی تحقیق یا مشاہدے میں ایسی شہادت نہیں ملی جو یہ ظاہر کرے کہ کسی خلائی مخلوق یا اس کی کسی ٹیکنالوجی نے زمین پر قدم رکھا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بیشتر باتیں غلط فہمی یا گمراہ کن معلومات پر مبنی ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر لی کا کہنا تھا کہ کائنات کی وسعت کو مدنظر رکھا جائے تو یہ تصور کرنا مشکل نہیں کہ کہیں نہ کہیں زندگی ضرور موجود ہوسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انسان کسی نہ کسی شکل میں زمین سے باہر زندگی کے آثار دریافت کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر بارک اوباما کی ایک پرانی گفتگو دوبارہ زیر بحث ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خلائی مخلوق کے حوالے سے کئی راز موجود ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ اپنے دورِ صدارت میں انہیں زمین پر کسی غیر زمینی مخلوق کی موجودگی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ یو ایف اوز اور ممکنہ خلائی سرگرمیوں سے متعلق سرکاری فائلوں کی تفصیلات عام کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق خلائی حیات کی تلاش کے لیے ایسے سیاروں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں زمین جیسی فضا اور ماحول موجود ہو۔ اسی تناظر میں زمین کے حجم سے ملتے جلتے ایک سیارے کو ممکنہ طور پر زندگی کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے، جو زمین سے تقریباً 40 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایسا سبق سکھائیں گے کہ پاکستان کو آئندہ میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے، شرجیل میمن

Published

on



سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے اور اس بار بھی ناکامی افغان طالبان رجیم کا مقدر بنے گی، ایسا سبق سکھائیں گے وہ آئندہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، بہادر افواج نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پر امن ملک ہے، اس لیے جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور پناہ گزینوں کے لیے ہمیشہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی، افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اعتماد اور احسان کو نظرانداز کیا اور جارحانہ اقدامات کیے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، بھارت براہِ راست تصادم سے گریز کر کے طالبان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسائل کو مذاکرات اور ڈائلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، لیکن جارحیت کرنے والوں کے خلاف مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ افغان طالبان کی کارروائیاں پاکستان کی قومی سلامتی یا عوام کی حفاظت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان ہر دشمن کے ناپاک عزائم کا سیاسی اور سفارتی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور افواج کی قربانیوں کے ذریعے ملک کی حفاظت جاری رکھے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا گیا، ویڈیو وائرل

Published

on



پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔

قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔

پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان  فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاک افغان کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اہم بیان سامنے آگیا

Published

on


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔

اقوام متحدہ نے دونوں فریقین سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

حالیہ دنوں میں پاک افغان سرحد پر جھڑپوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر عالمی برادری کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending