Today News
رات گئے کھانا دل اور شوگر کےلیے خطرہ، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
رات کے اوقات میں اسنیکس یا کھانے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک عالمی طبی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اوقات کو جسم کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق رکھنے سے نہ صرف نیند اور بیداری کے نظام میں بہتری آتی ہے بلکہ دل اور میٹابولزم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کارڈیو میٹابولک نظام کی خرابی کئی دائمی بیماریوں سے جڑی ہوتی ہے، جن میں دل کے امراض، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور شامل ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کھانے کے اوقات کو منظم کرلیا جائے تو اس کے فوائد بعض صورتوں میں کیلوریز کم کرنے والی روایتی ڈائٹ کے برابر ہوسکتے ہیں۔
اس تحقیق میں 36 سے 75 سال کی عمر کے 39 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو زائد وزن یا موٹاپے کا شکار تھے۔ سات سے ساڑھے سات ہفتوں کے دوران ایک گروپ کو رات کے وقت کھانے سے 13 سے 16 گھنٹے کا وقفہ رکھنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ دوسرے گروپ نے اپنی معمول کی خوراک اور اوقات برقرار رکھے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے رات گئے کھانے سے پرہیز کیا، ان کی دل کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔ ان کا رات کے وقت بلڈ پریشر تقریباً 3.5 فیصد کم ہوگیا جبکہ دل کی دھڑکن میں بھی تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو صحت مند قلبی نظام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند جسم میں دن کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر قدرتی طور پر زیادہ ہوتے ہیں جبکہ رات کے وقت ان میں کمی آتی ہے۔ یہ حیاتیاتی ردھم بہتر دل کی صحت سے جڑا ہوتا ہے، اور رات گئے کھانے کی عادت اس توازن کو متاثر کرسکتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ دن کے اوقات میں خون میں شوگر کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر رہی۔ جب شرکا کو گلوکوز دیا گیا تو ان کے لبلبے نے زیادہ مؤثر انداز میں انسولین خارج کی، جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح متوازن رہی۔
ماہرین کے مطابق رات گئے اسنیکس سے گریز اور کھانے کے اوقات کو منظم کرنا مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، خاص طور پر دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے یہ عادت طویل مدت میں نمایاں فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
Source link
Today News
میسی کو کس بات کا آج بھی افسوس ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف کردیا
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔
میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔
میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اس لیے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں
Today News
ایسا سبق سکھائیں گے کہ پاکستان کو آئندہ میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے، شرجیل میمن
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے اور اس بار بھی ناکامی افغان طالبان رجیم کا مقدر بنے گی، ایسا سبق سکھائیں گے وہ آئندہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، بہادر افواج نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پر امن ملک ہے، اس لیے جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور پناہ گزینوں کے لیے ہمیشہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی، افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اعتماد اور احسان کو نظرانداز کیا اور جارحانہ اقدامات کیے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، بھارت براہِ راست تصادم سے گریز کر کے طالبان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسائل کو مذاکرات اور ڈائلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، لیکن جارحیت کرنے والوں کے خلاف مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ افغان طالبان کی کارروائیاں پاکستان کی قومی سلامتی یا عوام کی حفاظت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان ہر دشمن کے ناپاک عزائم کا سیاسی اور سفارتی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور افواج کی قربانیوں کے ذریعے ملک کی حفاظت جاری رکھے گا۔
Source link
Today News
پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا گیا، ویڈیو وائرل
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔
قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔
پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News1 week ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا