Connect with us

Today News

لاہور میں 30 سالہ خاتون کا قتل، صوبائی حکومت کا فوری نوٹس

Published

on


لاہور کے علاقے شادمان میں 30 سالہ بختاور کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقتولہ کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت اور دعائے مغفرت کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے اور شواہد فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم نے شیشے کے گلاس کا ٹکڑا تین بار بیوی کے گلے پر مار کر اسے قتل کیا۔ ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔ گاڑی کی فروخت کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا.

انہوں نے بتایا کہ بیوی گاڑی فروخت نہیں کرنا چاہتی تھی جبکہ شوہر گاڑی بیچنے پر بضد تھا۔

حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے کیس کی اپڈیٹڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں اور ہر پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہوں۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ بیٹی کو عرصہ دراز سے مالی دباؤ اور جھگڑوں کا سامنا تھا۔ شادی کو 12 سال ہو چکے تھے، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ جیریز نے جیت لیا

Published

on


14ویں یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیریز نے قطر ایمبیسی کو شکست دے کر ٹاٸٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یو اے ای سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ رنگارنگ ایونٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تمام ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔

ایونٹ کے فاٸنل میں جیریز پاکستان نے خیام خٹک کے تین اور ثاقب انور کے ایک گول کی بدولت قطر ایمبسی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

افغانستان نے وزارت خارجہ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ تھے جنہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزعابی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول سمیت مراکش، لبنان، افغانستان، لیبیا، رومانیہ کے سفیروں، سینئر پاکستانی حکام اور سفارتی عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ سالانہ ٹورنامنٹ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جس کا مقصد ماہِ رمضان کے دوران کھیلوں کے فروغ، ثقافتی روابط اور کمیونٹی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

We Will Not Hesitate to Confront Threats Facing Pakistan, Says Barrister Gohar

Published

on


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم جہاں بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن انکی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھیں، ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انشاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گے، ہماری دعائیں اور حمایت انکے ساتھ ہیں۔ پاکستان زندہ باد!

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔

پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے.

موثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک میں پاکستانیوں کیلیے مواقع؛ نوکریوں کا اعلان

Published

on


اٹلی کے بعد مزید یورپی ممالک نے پاکستانیوں کے لیے دروازے کھول دیے اور ملازمتوں  کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے پر 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔  کانفرنس میں یورپی ممالک نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور قانونی طریقہ کار کے تحت افرادی قوت کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی۔

اجلاس  میں پولینڈ، ایسٹونیا، لیٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ان ممالک نے پاکستان کے ساتھ سرکاری سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قریبی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرکا نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیوں اور غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مثبت پیش رفت قرار دیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ چھ ممالک اپنی وزارت داخلہ میں فوکل پرسن مقرر کریں گے تاکہ معلومات کے تبادلے اور رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جا سکے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر کھڑا ہے، خصوصاً افغانستان کے تناظر میں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے یورپی ممالک اور پاکستان اس اہم مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending