Connect with us

Today News

پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، سربراہ پاک فضائیہ 

Published

on



اسلام آباد:

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی ساتویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سات سال قبل  دشمن نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا اور ہمیشہ کی طرح جھوٹے بیانیے پر مبنی اپنے اندازے میں ہماری صلاحیت اور عزم کا  غلط اندازہ لگایا۔ دشمن ہمارے پختہ عزم، جذبہ قربانی اور بے مثال حوصلے سے بے خبر ہو کر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ آور ہوا۔ دن کی روشنی میں نپی تلی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ہم نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ  نے کہا کہ پیچیدہ عالمی و علاقائی ماحول اور جنگ کے تیزی سے بدلتے رجحانات  کے پیش نظر مالی مشکلات کے باوجود پی اے ایف  نے مارچ 2021 سے ایک جامع جدت طرازی اور مقامی سطح پر تیاری کے سفر کا آغاز کیا اور اسے بھرپور انداز میں جاری رکھا تاکہ پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس میں تبدیل کیا جا سکے۔

اُنہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پی اے ایف  نے جدید جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی آپریشنل ڈاکٹرائن کو فوری طور پر ازسرنو ترتیب دیا اور کم سے کم وقت میں جدید ترین حربی اور معاون صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خصوصی نوعیت کی ٹیکنالوجیز کو شامل اور فعال کیا۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ پی اے ایف نے ریکارڈ وقت میں مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ  فضائی نظام، الیکٹرانک وارفیئر، خلائی اور سائبر وسائل کے استعمال سے ایک منفرد مقامی کل چین تیار کی جس کے نتیجے میں مربوط کثیر جہتی آپریشنل صلاحیتیں مضبوط ہوئیں۔

معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے جامع اور متوازن ردعمل کو اُجاگر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ جب مئی 2025 کے ابتدائی لمحات  میں جارح دشمن نے ایک بار پھر ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہمارا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ حیران کن تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی اے ایف نے مکمل دائرہ کار پر مبنی کثیر جہتی آپریشنز انجام دیے  جو نہایت منظم اور بے نقص طریقے سے مکمل کیے گئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کے کئی جدید ترین پلیٹ فارمز جن میں متعدد رافیل طیارے، ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، مگ-29 اور بغیر پائلٹ فضائی نظام شامل تھے، مار گرائے گئے۔

ایئر چیف  نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک جا کر بیسز اور زمینی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ جدید ترین ایس-400 فضائی دفاعی نظام اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ناکارہ بنایا۔ آخر میں سر براہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایئر فورس اپنے بہادر اور ثابت قدم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور ہمیشہ اس عظیم قوم کے لیے فخر کی علامت بنے رہے گی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

Published

on



لاہور پولیس نے بازار میں خریداری کیلیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو چند گھٹوں میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق داتا دربار میں خریداری کیلیے آئی ہوئی خاتون کے ساتھ ملزم نے نازیبا حرکات کیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کامران نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ 

جس کے بعد پولیس نے دیگر کیمروں سے فوٹیج نکال کر ملزم کو شناخت کیا اور پھر اُسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے ایس پی سی ٹی نے بتایا کہ داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے ملزم ارسلان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، اوباش ملزم نے خریداری کرتی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا، جو کو ایس ایچ او عثمان یونس نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی نے بروقت کاروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او داتا دربار اور ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ 



Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے طالبان نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، عطا تارڑ

Published

on



اسلام آباد:

 

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیت محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے، وہاں سے پاکستان میں دہشت گرد آرہے ہیں، پاکستان نے افغان جارحیت پر جوابی کارروائی کی اور انہیں موثر جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں بھی محفوظ نہیں، افغانستان میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جارہے، وہاں 13 سال کی عمر کے بعد لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں، ہائر سیکنڈری کے بعد وہ داخلہ نہیں لےسکتی، وہ کوئی ملازمت نہیں کرسکتی، وہ کوئی پیشہ اختیار نہیں کرسکتی، وہ عوام مقامات پر نہیں جاسکتیں اور جہاں وہ جاسکتی ہیں وہاں ان کے بولنے پر پابندی ہے اس کے لیے 3 ہزار افراد کی فورس بنائی گئی ہے کہ وہ موقع پر ہی خواتین کے خلاف کارروائی کرے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار  تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا، جس کی خصوصیت گہرا باہمی اعتماد، فولاد کی طرح مضبوط دوستی اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون کا مشترکہ عزم ہے۔

وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی اور خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا ایک اہم منصوبہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کیا۔

 سی پیک کے تحت جاری  منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

چینی  سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو چین اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending