Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ کی پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی

Published

on



پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ  پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اہم آسٹریلوی کھلاڑی بھارت کیخلاف سیریز سے باہر

Published

on



آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی کھلاڑی سوفی مولینیکس ہوبارٹ میں بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کمر میں تکلیف کے باعث ملٹی فارمیٹ سیریز سے باہر ہوگئیں۔

کرک انفو کے مطابق انجری کے باعث ان کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔ اس دورے پر وہ پہلی بار تمام فارمیٹ میں کپتانی کا چارج سنبھالنے والی تھیں۔

آسٹریلوی ویمنز اسکواڈ کو مارچ کے وسط میں کیریئبیئن روانہ ہونا ہے اور سلیکٹر شان فلیگلر پُر امید ہیں کہ سوفی مولینیکس اس وقت تک دستیاب ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوفی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ جس کا مطلب ہے کہ بدقسمتی سے وہ باقی ماندہ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم ان کی ویسٹ انڈیز سیریز میں واپسی کی جانب دیکھ رہی ہے اور ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوئی رسک نہیں لے سکتی۔



Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان کی جارحیت، باجوڑ میں سول آبادی پر گولے گرنے سے 2 افراد شہید، 8 زخمی

Published

on



پشاور:

باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کے فائر کیے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے 2 افراد شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ برہ لغڑئی میں مقامی آبادی اور مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔

مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے ایک خاتون اور ایک شخص شہید ہو گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں جاری ہے۔

واقعہ کے بعد شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، باجوڑ کے عوام میں اس حوالے سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی شرح میں 19 فیصد اضافہ

Published

on



وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا ہے یہ گزشتہ ایک سال کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صرف جنوری 2026 میں 75 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق جنوری میں 75 ہزار 663 ورکرز نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 63 ہزار 559 تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کے امکانات بہتر ہوئے ہیں، میکرو اکنامک استحکام اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے اور عوام کے لیے 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ جیو پولیٹیکل غیر یقینی اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی آمدن اور اخراجات کا توازن بہتر ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے اور روپے کی قدر مستحکم رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات میں اضافہ اور سستے قرضوں سے کاروبار میں آسانی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6  ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.8 فیصد بہتری آئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا جنوری ترسیلات زر کا حجم 23.2 ارب ڈالر رہا اور اسی عرصے میں برآمدات 5.5 فیصد کمی سے 8.3 ارب ڈالر رہیں اور7  ماہ میں درآمدات میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا جنوری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 41 فیصد کمی سے 98 کروڑ ڈالر رہی۔

مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.2 ارب سے بڑھ کر 16.2 ارب ڈالر ہو گئے، 6  ماہ میں ٹیکس ریونیو 10.5 فیصد اضافے سے 7 ہزار 176 ارب روپے رہا، نان ٹیکس ریونیو 6.8 فیصد کمی سے 3 ہزار 847 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہو کر 638 ارب روپے تک محدود ہوئی، پالیسی ریٹ کم ہو کر 10.5 فیصد کی سطح پر آ گیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 فیصد بہتری سے ایک لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس پر آگئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور 25 ہزار 554 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔



Source link

Continue Reading

Trending