Today News
افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارنے اور پاکستانی پرچم فخر کے ساتھ لہرانے کی ویڈیو وائرل
افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔
پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔
پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
Source link
Today News
ضرورت پڑنے پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں؛ چین
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر چین نے ثالثی کی کوششیں پر آمادگی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زور دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چین نے دونوں ممالک کے درمیان تنازع کم کرانے کے لیے سفارتی سطح پر ثالثی کی کوششیں تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صورتحال کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کا قریبی ہمسایہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے. سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان کے بقول چین اپنے دوستوں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید ہے دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
ترجمان چینی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان اپنے یہاں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔
Today News
آپریشن غضب للحق، پاک فضائیہ کی لغمان میں اسڑائیک، بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل تباہ
پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے لغمان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے لغمان میں اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ کو مکمل تباہ کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
Source link
Today News
میراگھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد ایک کروڑ تک بڑھانے کی منظوری
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ ن روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے سمیت اسکیم میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں عام آدمی کو گھر کی سہولت فراہم کرنے اور معیشت کو متحرک بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کی جانے والی میرا گھر میرا آشیانہ (ایم جی ایم اے)کم لاگت رہائشی فنانسنگ اسکیم کی نظرثانی شدہ خصوصیات کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکیم کے آغاز سے اب تک عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے اور 10 ہزار 594 سے زائد قرض درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ ادائیگیوں کا عمل بھی جاری ہے۔
اجلاس میں ای سی سی نے قرض کی حد بڑھا کر 10 ملین روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے، آئندہ چار سال کے دوران ہاؤسنگ فنانس کے اہداف میں وسعت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے عمل درآمد جاری رکھنے اور پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح پر لانے کی منظوری دے دی ہے تاکہ یکسانیت برقرار رہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ سبسڈی کی ادائیگیاں حقیقی اجرا کے مطابق اور سالانہ مالی گنجائش کے اندر کی جائیں، اس نظرثانی شدہ فریم ورک کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کے لیے گھروں کی فراہمی آسان بنانا، تعمیراتی شعبے کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور متوازن رسک شیئرنگ و مارک اپ سبسڈی ماڈل کے ذریعے پائیدار گھر کی ملکیت یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے نیشنل پروگرام فار انہانسنگ کمانڈ ایریاز ان بارانی ایریاز آف پاکستان کے آئی سی ٹی جزو کے لیے 7.289 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کا مقصد بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بہتر بنانا ہے۔
علاوہ ازیں ریلوے ڈویژن کی سمری پر تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے 6.61 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بطور بجٹ کوریج منظور کی گئی ہے تاکہ مقامی کوئلے کی پاور پلانٹس اور صنعتی شعبے تک ترسیل ممکن ہو سکے اور توانائی کے شعبے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا