Connect with us

Today News

آپریشن غضب للحق، پاک فضائیہ کی لغمان میں اسڑائیک، بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل تباہ

Published

on



پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے لغمان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے لغمان میں اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ کو مکمل تباہ کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں  منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی  کارروائی میں صوبہ  لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین  ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان  رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے  مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی  کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز  عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پشاور، تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی

Published

on



متنی تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس نے حملے کو پسپا کردیا تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے متنی تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اس سے قبل پشاور کے تھانہ بڈھ بیر پرنامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا جہاں نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

چین، امریکا، برطانیہ سمیت درجنوں ممالک کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ

Published

on


امریکی دھمکیوں اور ایران سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے یا وہاں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ، امریکا اور چین کے بعد ایسے ممالک کی لائن لگ گئی ہے جنھوں نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ان ممالک میں جرمنی، اٹلی، پولینڈ، ربیا، بھارت، سویڈن، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کینیڈا اور ترکیہ شامل ہیں۔ فرانس سمیت دیگر ممالک نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

خیال رہے کہ اس نوعیت کی سفری ہدایات عموماً اس وقت جاری کی جاتی ہیں جب کسی ملک میں سیاسی یا عسکری صورتحال غیر یقینی ہو جائے۔

ایسے حالات میں حکومتیں اپنے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے یا سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بھی آج جوہری مذاکرات کے حوالے سے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے رویے سے ناخوش ہیں۔

قبل ازیں وہ یہ دھمکی چکے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری مذاکرات کے لیے 10 سے 15 دن ہیں اس کے بعد بڑا فوجی حملہ ہوگا۔

امریکی فوج اپنی پوری طاقت سے مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں جس کے باعث جنگ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے آج بھی کہا ہے کہ وہ ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کو کبھی نہ کبھی ایسا کرنا ہی پڑجاتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

بنگلا دیش 5.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا؛ ہر جانب اللہ اکبر کی صدائیں

Published

on


بنگلا دیش میں 5.4 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری اللہ اکبر کی صدائیں لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور جھٹکے دوپہر تقریباً 1 بج کر 52 منٹ پر محسوس ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ فرزانہ سلطانہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ڈھاکا سے تقریباً 188 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ستکھیرہ میں تھا۔

جامعہ ڈھاکا کے شعبہ ارضیات کے سابق چیئرمین نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر سے کم تھی جس کی وجہ سے اس کے جھٹکے زیادہ واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

پروفیسر ہمایوں اختر کے مطابق تقریباً 10 سے 12 سال قبل بھی ستکھیرہ میں اسی نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں غازی پر، جیشور، چٹوگرام، شاریاتپور اور کھلنا شامل ہیں۔

تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں جاتے دیکھا گیا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ کسی ایک فالٹ لائن کی وجہ سے ہی نہیں آتا بلکہ زمین کے اندر مختلف جغرافیائی عوامل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Trending