Connect with us

Today News

امریکا کا افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان

Published

on


امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکریٹری ایلیسن ہوکر کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں ایلیسن ہوکر کا کہنا تھا کہ ان کی جمعے کی شب پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو ہوئی ہے جس میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم صورتحال کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے اور میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا، پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ میں مداخلت کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں مداخلت کر سکتا ہوں، تاہم پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان نہایت شاندار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور افغانستان کے ساتھ معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھال رہا ہے، اس لیے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک عظیم وزیرِاعظم اور جنرل ہیں اور یہ دونوں وہ شخصیات ہیں جن کی میں بے حد عزت کرتا ہوں۔ پاکستان میں مضبوط قیادت موجود ہے جو معاملات کو احسن انداز میں چلا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور میں مذہبی جماعت کا 35 سال سے ہونے والا شہر اعتکاف منسوخ

Published

on



لاہور:

تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف منسوخ کردیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے اس سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے کارکن اپنے اپنے شہروں، دیہات میں معتکف ہوں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حالات میں  بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

Published

on



لاہور:

لاہور کے علاقے شاد باغ علی چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق چھت بانس، کچی مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد متاثر ہوئے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عمران ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید

Published

on



کراچی:

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، امریکہ اور اسرائیل نے مل کر خامنہ ای کو انکی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے اسکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی۔ پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے، افطاری اور سحری کا کوئی کاروبار نہیں رہا، دکانداروں کا عید سیزن نہیں لگ رہا۔ غریب ملک میں زندہ ہی مر گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending