Today News
حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں
اسلام آ باد:
حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے کیس میں 4 سرکاری ملازمین کو سزائیں سنا دیں جب کہ 2 کو بری کردیا گیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ملزم صفدر الرحمان کو 10 سال قید کی سزا اور ملزمان تفضیل الرحمان، محمد وقار، اور محمد طاہر کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے ملزمان مجتبی اور محمد اشفاق کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا، جس میں ملزمان پر حساس معلومات غیر ملکی سفارت خانے کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔
Today News
کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکا کے تین طیارے مار گرائے، امریکا کی تصدیق
کویت سٹی: کویت میں امریکا کے تین ایف 15 طیارے دفاعی نظام کے رینج میں آکر گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹرل کمانڈ اور کویتی حکومت نے تصدیق کی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں 3 امریکی ایف 15 طیارے کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے مار گرائے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔
واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Today News
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی؟ اسٹائلسٹ کے دعوے نے مداحوں کو حیران کردیا
ہالی ووڈ کے مقبول ستاروں زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ایک نئے دعوے نے مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز کر دی ہیں کہ شاید یہ جوڑی منگنی کے بعد خفیہ طور پر شادی بھی کرچکی ہے۔
اداکارہ کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے یکم مارچ کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران گفتگو میں حیران کن انکشاف کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’شادی تو پہلے ہی ہوچکی ہے، آپ لوگ بس اس سے محروم رہ گئے۔‘‘ رپورٹر کے اظہارِ حیرت پر انہوں نے اپنے بیان کی دوبارہ تصدیق بھی کی اور گفتگو ختم کرکے آگے بڑھ گئے۔
View this post on Instagram
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اس جوڑے کے نمائندوں کی جانب سے اب تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اس بات کو سراہا کہ دونوں ستارے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بعض صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ زینڈایا حالیہ دنوں میں منگنی کی انگوٹھی کے بجائے سادہ سنہری بینڈ پہنے نظر آئی ہیں، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔
یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی پہلی ملاقات 2016 میں فلم ’’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جولائی 2021 میں لاس اینجلس میں ایک ساتھ دیکھی جانے والی تصاویر کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، جبکہ گزشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈ کے موقع پر زینڈایا کی انگلی میں ہیروں کی انگوٹھی دیکھے جانے کے بعد منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کی بعد میں تصدیق بھی سامنے آئی تھی۔
دونوں اداکار اس کے بعد سے اپنے تعلق کو زیادہ تر نجی رکھے ہوئے ہیں، اور یہی خاموشی اب ایک بار پھر ان کی ممکنہ خفیہ شادی کی خبروں کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔
Source link
Today News
NPAC Condemn attack on iran
قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام پر زور دیا۔
شرکا نے کہا کہ کا بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام معتبر مذہبی اتفاقِ رائے، مؤثر حکمرانی، اور پرتشدد انتہاپسندی کے جامع خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے عوامی اعتماد، ہم آہنگ قومی بیانیہ، اور انتہاپسندانہ بھرتیوں کے سدباب کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی، مفتی عبد الرحیم اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء، اوراقلیتی رہنما، قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ریاستِ پاکستان، اس کے آئینی ڈھانچے، اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کمیٹی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
شرکا نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنما سیکیورٹی واقعات کے بعد کشیدگی میں کمی لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ قومی یکجہتی کو فروغ دیتا اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتا ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اتحاد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قومی اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
کمیٹی کے حکام نے کہا کہ ہم غزہ اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اپنی ریاست اور اس کے آئینی و قانونی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا