Today News
فضا علی کا رمضان میں ’پلانٹڈ شو‘ اور ’لیک آڈیو‘ پر رد عمل وائرل
نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں ’پلانٹڈ پروگرام‘ اور ’لیک آڈیو‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
پاکستانی اداکارہ فضا علی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں ہی اپنے شو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیں۔
بعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے۔
اب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے، انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فطری گفتگو تھی جو نبیہا علی خان نے خود شیئر کی اور وہ اس پر جذباتی ہوگئیں کیوں کہ وہ خواتین کی حمایت کرتی ہیں اور ہمیشہ کرتی رہیں گی۔
فضا کا کہنا تھا کہ ندا یاسر اپنے پروگرام میں نامناسب مواد پیش کرتی ہیں، جیسے طلاق یافتہ جوڑے جمال شاہ اور فریال گوہر کو مدعو کرنا جنہوں نے اپنی نجی زندگی کے لمحات شیئر کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشی خان کا پس منظر سب جانتے ہیں، جب کہ نادیہ خان ایک سینئر ہونے کے باوجود بلاوجہ ان پر تنقید کرتی رہیں۔
لو جی طلاق سے پہلے ہی طلاق کا سماں باندھنے والی فضا علی نے رمضان کے احترام کا مشورہ دے دیا۔
"فضا علی ہمیشہ وائرل رہی ہے۔ سال میں اگر 12 مہینے ہیں تو میرے 14 کلپ وائرل ہوتے ہیں تو مجھے اس طرح کے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو خدا کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کو پامال نہ کریں" pic.twitter.com/FMLFQJwsvA
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) February 28, 2026
انہوں نے نادیہ خان کو یاد دلایا کہ وہ خود بھی ماضی میں سنسنی خیز پروگرام کرتی رہی ہیں۔
فضا علی نے مبشر لقمان کو ان کی ملک ریاض سے متعلق لیک ہونے والی ویڈیو یاد دلائی اور ارشاد بھٹی کو منافق قرار دیا۔
Source link
Today News
سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
Today News
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جاری
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس سے صدر مملکت آصف زرداری خطاب کر رہے ہیں۔
اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جوائنٹ سیشن، مختلف ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد ایوان میں مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔
مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھی پولیس کمانڈوز تعینات، پارلیمنٹ ہاؤس کو آنے والے راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔
اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا، ایوان میں گو زرداری گو کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
Today News
مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد 79 ڈالر پر آ گئی۔
ادھر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل تنازع کی صورت میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کردی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔
برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز نے خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر انتظار شروع کر دیا ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا