Today News
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے لائیو اسٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا
پشاور:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے لائیو اسٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ لائیو اسٹاک دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسے جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جدید ڈیجیٹل نظام کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے اور انہیں بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایل ایم آئی ایس سے لائیو اسٹاک سروس ڈیلیوری میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر گورننس یقینی ہوگی، ایل ایم آئی ایس لائیو اسٹاک سیکٹر میں اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہے۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ایم آئی ایس کے تحت ٹول فری لائیو سٹاک ہیلپ لائن قائم ہوگی، کسان براہ راست ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے، مویشیوں کی ویکسینیشن، علاج اور افزائش نسل کی سروسز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ایم آئی ایس سے لائیو اسٹاک سروس ڈیلیوری مرکزی ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہو گی، کسان، ویٹرنری اسپتال، موبائل کلینکس اور فیلڈ اسٹاف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا ہوں گے، پہلی بار جیو ٹیگڈ فارمر اور لائیو سٹاک کا ڈیٹا بیس تیار ہوگا۔
بریفنگ کے مطابق نسل، عمر اور جنس پر مبنی ریکارڈ اور ادویات و ویکسین کی خریداری کی نگرانی ڈیجیٹل ہوگی، جانوروں کی شناخت QR کوڈ کے ذریعے ہوگی، بیماریوں کی نشاندہی کے لیے ریئل ٹائم نگرانی کا نظام فعال ہوگا۔
Today News
Important Development Regarding Election Tribunals for Pakistan’s 2024 General Elections
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے، تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن ختم کیا گیا۔
تینوں ٹربیونلز کے مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے۔
Today News
بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی
تل ابیب / بیروت: اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ ’جارحانہ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔
ادھر لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان میں کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں 20 افراد جاں بحق اور 91 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی لبنان میں 11 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے۔
اسرائیل نے ان حملوں کا آغاز اس وقت کیا جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ خطے میں جاری کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد تنازع وسیع ہو گیا۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں جبری انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے باعث لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے حملے حکومت کی اس کوشش کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کا مقصد لبنان کو خطرناک فوجی تصادم سے دور رکھنا ہے۔ تاہم انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا کہ لبنان کو دوسروں کی جنگوں کا میدان بنانے سے ملک کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔
Today News
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا