Today News
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ
کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں سے خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال نے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری دلچسپی بڑھادی ہے۔
انویسٹرز نے اپنے اثاثوں کی قدر کو محفوظ بنانے کی غرض سے سنہری دھات میں وسیع البنیاد خریداری سرگرمیاں بڑھادی ہیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت یکدم 100ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 278ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر اس اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی فوری مرتب ہوئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 10ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 50ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی ہے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 574روپے کے اضافے سے 4لاکھ 72ہزار 018روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 88 سینٹس کے اضافے سے 93ڈالر 78سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 388روپے کے اضافے سے 9ہزار 862روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 333روپے کے اضافے سے 8ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ مستحکم جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
Today News
خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ
آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔
چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔
Source link
Today News
پاکستان میں امریکی سفارت قونصل خانوں کی سروسز معطل
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔
یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔
Today News
ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پی سی بی نے 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا، درحقیقت اس کا فیصلہ بھارت سے شکست کے بعد ہی ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی، پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری اسپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔
اس کے بعد نمیبیا کو زیر کرکے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔
انگلینڈ نے کیویز کو ہرا کر پاکستانی امیدیں جگائیں مگر سری لنکا کے خلاف ٹیم کی بمشکل فتح سے رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا، یوں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی مل گئی اور گرین شرٹس کا سفر ختم ہوگیا۔ اس کارکردگی سے شائقین کی طرح بورڈ حکام بھی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا جا چکا، حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے، جب اچھی کارکردگی پر پلیئرز انعام پاتے ہیں تو ناقص کھیل پر جرمانہ بھی بھرنا چاہیے، درحقیقت بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس وقت قومی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، اے کیٹیگری پلیئر کا ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی کی آمدنی کا شیئر 20 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، بی کیٹیگری کو 30 لاکھ ماہانہ معاوضہ اور 15 لاکھ 52 ہزار 500 آئی سی سی شیئر دیا جاتا ہے۔
سی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ 10 لاکھ اور آئی سی سی شیئر 10 لاکھ 35 ہزار ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے سات لاکھ اور آئی سی سی شیئر 5 لاکھ 17 ہزار500 ہے، میچ فیس الگ ہے۔
یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی کو بھی اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے پلیئرز کو مالی آسودگی فراہم کرنے کے لیے ہی پی ایس ایل میں آکشن ماڈل متعارف کروایا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کچھ عرصے قبل اس حوالے سے شکایت کی تھی کہ انھیں جائز معاوضہ نہیں ملتا، اب اسٹار کرکٹرز کو کروڑوں کے کنٹریکٹس مل گئے لیکن کارکردگی میں فرق نہ آ سکا اس سے حکام ناخوش ہیں۔
جاری ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ حیران کن طور پر دیگر ٹاپ بیٹرز صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان انفرادی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں 100 رنز بھی نہیں بنا سکے۔ بولرز میں بھی 10 وکٹیں لینے والے اسپنر عثمان طارق کے سوا دیگر کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔
اس وقت قومی ٹیم پر مائیک ہیسن کا راج ہے، کپتان سلمان علی آغا کو صرف سامنے رکھا جاتا ہے جبکہ شاداب خان فیصلوں میں شریک رہتے ہیں، وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی وجہ سے ہیسن کے بے حد قریب ہیں۔
ایونٹ سے قبل ہی فخر زمان کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ ابتدائی میچز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا درست استعمال نہیں کیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف جب فخر کو اوپننگ کا موقع ملا تو 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 84 رنز بنا کر افادیت ثابت کر دی تاہم تب تک دیر ہو چکی تھی۔
سینیئر بیٹر بابر اعظم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، سلمان بطور بیٹر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں پر سوال اٹھتے رہے، آئندہ چند دنوں میں پی سی بی مزید سخت فیصلے بھی کر سکتا ہے۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا