Connect with us

Today News

طلاق کے باوجود فریال اور جمال شاہ کو ایک ساتھ کیوں بلایا؟ ندا یاسر کی وضاحت

Published

on



پاکستانی اداکارہ ومارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے سینئر اداکارہ فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر جمال شاہ کو طلاق کے باوجود ایک ساتھ مدعو کرنے پر وضاحت جاری کردی۔ 

ندا یاسر پاکستان کی کامیاب ترین مارننگ شو میزبانوں میں شمار ہوتی ہیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے اپنا پروگرام کر رہی ہیں اور اس دوران کئی تنازعات کا بھی سامنا کرچکی ہیں۔

نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ان کا پروگرام ایک بار پھر تنقید کی زد میں آیا جب لوگوں نے مہمانوں کے انتخاب پر سوالات اٹھائے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں دو سینئر فنکاروں، فریال گوہر اور جمال شاہ، کو ایک ساتھ اپنے پروگرام میں مدعو کیا۔

دونوں 1992 میں طلاق لے چکے تھے اور پروگرام میں کچھ لمحات قدرے غیر آرام دہ بھی رہے جب سابق میاں بیوی آمنے سامنے بیٹھے۔

انہوں نے اپنی ساتھ گزاری یادوں اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا یاسر کو ایک ساتھ بٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  

اب ندا یاسر نے وضاحت پیش کی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں کہ اگر کوئی رشتہ ختم بھی ہو جائے تو بھی باوقار انداز اختیار کیا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کی بلکہ یہ مثال قائم کی کہ طلاق کے بعد بھی خوشگوار تعلق کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دونوں کو ایک ساتھ مدعو کیا، مگر لوگوں نے ان کی نیت کو غلط سمجھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

Published

on


خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

بیان میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، متعدد یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آج معطل رہے گا

Published

on


کراچی کی موجودہ صورتحال اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کے طور پر وفاقی اردو یونیورسٹی نے آج طلبہ کے لیے جامعہ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رجسٹرار کے مطابق آج جامعہ کے تینوں کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شہر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر چھٹی کا باقاعدہ اعلان جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے موجودہ حالات کے پیش نظر آج تمام کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام لیکچرز گوگل میٹ کے ذریعے منعقد ہوں گے اور فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈینز، چیئرپرسنز اور انتظامی عملہ معمول کے مطابق کیمپس میں موجود رہے گا تاکہ دفتری امور جاری رہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت اور سوگ کے طور پر آج کراچی اور حیدرآباد میں اقراء یونیورسٹی میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سلمان علی آغا کا کپتانی چھوڑنے سے متعلق اہم اعلان

Published

on



پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے کوچ کے ساتھ مشاورت سے کیے گئے، سلیکشن میں بھی ہم شامل تھے اور پلیئنگ الیون بھی ہم نے ہی میدان میں اتاری۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ سلمان آغا کے مطابق بیٹنگ لائن میں صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

کپتانی چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ اس وقت جذبات میں آ کر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن واپسی کے بعد دو سے چار روز میں مشاورت کے بعد کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending