Connect with us

Today News

ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس: مرکزی مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار 

Published

on


سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں مرکزی مجرم خرم اعجاز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس پر عائد دہشت گردی کی تمام دفعات ختم کر دیں۔

عدالت عظمیٰ نے شریک ملزم سید احسن شاہ کی بریت کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ احسن شاہ کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، اس لیے شک کا فائدہ دے کر بریت کا فیصلہ درست ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس دہشت گردی نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور محض عوامی مقام پر قتل ہونا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔

سپریم کورٹ کے مطابق استغاثہ مقتول کے قتل کا ٹھوس محرک ثابت کرنے میں ناکام رہا، جبکہ قانون کے تحت وجہ ثابت نہ ہو تو سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے کے مطابق 20 جنوری 2010 کی شام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں دبئی سے واپسی پر عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا کو گاڑی میں سوار ہوتے وقت نشانہ بنایا گیا۔

مرکزی ملزم خرم اعجاز کو موقع پر موجود ساتھیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ملزم کے مطابق مقتول اس کے بھائی کے قاتلوں کی پشت پناہی کر رہا تھا۔

مئی 2011 میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے خرم اعجاز کو دو بار سزائے موت سنائی تھی، جبکہ اکتوبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل اور احسن شاہ کو بری کر دیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ

Published

on



آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔

چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں امریکی سفارت قونصل خانوں کی سروسز معطل

Published

on


اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔

یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔

سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی

Published

on



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پی سی بی نے 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا، درحقیقت اس کا فیصلہ بھارت سے شکست کے بعد ہی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی، پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری اسپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔

اس کے بعد نمیبیا کو زیر کرکے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔

انگلینڈ نے کیویز کو ہرا کر پاکستانی امیدیں جگائیں مگر سری لنکا کے خلاف ٹیم کی بمشکل فتح سے رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا، یوں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی مل گئی اور گرین شرٹس کا سفر ختم ہوگیا۔ اس کارکردگی سے شائقین کی طرح بورڈ حکام بھی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا جا چکا، حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے، جب اچھی کارکردگی پر پلیئرز انعام پاتے ہیں تو ناقص کھیل پر جرمانہ بھی بھرنا چاہیے، درحقیقت بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت قومی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، اے کیٹیگری پلیئر کا ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی کی آمدنی کا شیئر 20 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، بی کیٹیگری کو 30 لاکھ ماہانہ معاوضہ اور 15 لاکھ 52 ہزار 500 آئی سی سی شیئر دیا جاتا ہے۔

سی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ 10 لاکھ اور آئی سی سی شیئر 10 لاکھ 35 ہزار ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے سات لاکھ اور آئی سی سی شیئر 5 لاکھ 17 ہزار500 ہے، میچ فیس الگ ہے۔

یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی کو بھی اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے پلیئرز کو مالی آسودگی فراہم کرنے کے لیے ہی پی ایس ایل میں آکشن ماڈل متعارف کروایا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کچھ عرصے قبل اس حوالے سے شکایت کی تھی کہ انھیں جائز معاوضہ نہیں ملتا، اب اسٹار کرکٹرز کو کروڑوں کے کنٹریکٹس مل گئے لیکن کارکردگی میں فرق نہ آ سکا اس سے حکام ناخوش ہیں۔

جاری ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ حیران کن طور پر دیگر ٹاپ بیٹرز صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان انفرادی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں 100 رنز بھی نہیں بنا سکے۔ بولرز میں بھی 10 وکٹیں لینے والے اسپنر عثمان طارق کے سوا دیگر کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔

اس وقت قومی ٹیم پر مائیک ہیسن کا راج ہے، کپتان سلمان علی آغا کو صرف سامنے رکھا جاتا ہے جبکہ شاداب خان فیصلوں میں شریک رہتے ہیں، وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی وجہ سے ہیسن کے بے حد قریب ہیں۔

ایونٹ سے قبل ہی فخر زمان کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ ابتدائی میچز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا درست استعمال نہیں کیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف جب فخر کو اوپننگ کا موقع ملا تو 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 84 رنز بنا کر افادیت ثابت کر دی تاہم تب تک دیر ہو چکی تھی۔

سینیئر بیٹر بابر اعظم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، سلمان بطور بیٹر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں پر سوال اٹھتے رہے، آئندہ چند دنوں میں پی سی بی مزید سخت فیصلے بھی کر سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending