Connect with us

Today News

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل، ایئرپورٹ پر دباؤ بڑھ گیا

Published

on


مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں جس کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائیورٹڈ فلائٹس کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ اسپیس عارضی طور پر دستیاب نہیں رہی۔

انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈائیورژن سے قبل جناح ٹرمینل انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے، جبکہ ڈائیورٹڈ پروازوں کے لیے پیشگی کوآرڈینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

صورتحال کے پیشِ نظر دو گھنٹوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی تین بین الاقوامی پروازیں صرف ایندھن بھروانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اتریں، جو ری فیولنگ کے بعد روانہ ہو گئیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال: پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

Published

on



اسلام آباد:

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔

خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔

روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی میں توانائی، پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہونگے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ

Published

on



آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔

چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں امریکی سفارت قونصل خانوں کی سروسز معطل

Published

on


اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔

یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔

سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending