Connect with us

Today News

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون، خلیجی ممالک میں کشیدہ صورتحال پر اظہار یکجہتی

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کرکے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور بعدازاں خلیجی ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور آج اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوس ناک حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورت حال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے موجودہ حالات میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یک جہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں، ہر وقت اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور دعا کی کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل خطے میں جلد از جلد امن، استحکام اور ہم آہنگی قائم ہو۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افطاری کے بہانے بلا کر دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار

Published

on



تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے  قتل کیا تھا۔

قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے تھے۔

جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا

Published

on



کراچی:

عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں  آج  مزید اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے  بڑھ کر 4لاکھ 83ہزار 420روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 188 روپے کے اضافے سے 10ہزار 050 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کے اضافے سے 8ہزار 616روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

Published

on



کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبداللہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے حاصل کی گئی رضا مندی قانونی نہیں ہوتی۔ ایسی رضا مندی ریپ کے زمرے میں آتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ شادی کے وعدے کے ذریعے خاتون کو قائل کرنا ذہنی دباؤ اور فریب کے زمرے میں آتا ہے۔ غیر فطری عمل کے معاملے میں رضامندی کا جواز غیر مؤثر ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم عبداللہ کو 10 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending