Today News
الحمداللہ، رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں؛ ایرانی وزیر خارجہ
امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کی زندگیوں کے بارے میں پریشان کن افواہیں زیر گردش ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بالکل خیریت سے ہیں۔
البتہ انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ممکن ہے ہمارے ایک یا دو فوجی کمانڈر ہلاک ہوئے ہوں لیکن تقریباً تمام اعلیٰ حکام محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا دوبارہ ایران سے بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے تو صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ رابطہ کیسے اور کس طرح کرنا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات موجود تھیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی آپریشن کے تحت کی گئی جس کا مقصد ایرانی قیادت اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔
ادھر ایرانی سرکاری میڈیا اور حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں کئی اعلیٰ سیاسی رہنما اور فوجی کمانڈر مارے گئے۔
ایرانی فوج نے کہا کہ آرمی چیف عامر حاتمی کی ہلاکت کی خبریں غلط ہیں اور وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
صدر مسعود پزیشکیان کے قریبی ذرائع نے بھی بتایا کہ ایرانی صدر محفوظ ہیں اور ان پر ہونے والی مبینہ قاتلانہ کوشش ناکام رہی۔
اد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقامات پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے لڑکیوں کے پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا جس میں طالبات اور عملے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
ان حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، قطر، بحرین وغیرہ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔
Today News
Effects of Iran-Israel tensions, famous actress stranded at Dubai airport
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے کی فضائی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی فلم اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں اور انہوں نے وطن واپسی کے لیے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے دبئی کے قریب میزائل حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر متعدد پروازیں معطل کر دی گئیں، جس سے وہاں موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال کے باعث کئی افراد کی طرح سونل چوہان بھی ائیرپورٹ پر محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے براہِ راست مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی میں جاری ہنگامی حالات کی وجہ سے پھنس چکی ہیں۔ ان کے مطابق تمام پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور بھارت واپسی کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں، اس لیے وہ محفوظ سفر کےلیے حکومتی رہنمائی اور تعاون کی منتظر ہیں۔
Hon’ble PM @narendramodi ji,
I am currently stranded in Dubai due to the ongoing crisis, with flights cancelled and no clear way to return to India. I respectfully seek the Government’s guidance for a safe journey home
Grateful for any support extended🙏🏻🇮🇳@MEAIndia @IndiainDubai— SONAL CHAUHAN (@sonalchauhan7) February 28, 2026
ادھر ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوگئے ہیں۔
Today News
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ
تہران:
تہران : ایران کے اسلامک پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی ) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
Iran’s IRGC claims attacks on Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu’s office. pic.twitter.com/qA6JFRkFlB
— China Xinhua News (@XHNews) March 2, 2026
واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Today News
ہانیہ عامر کی شادی کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا دلچسپ مشورہ
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارت میں بھی خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ماضی میں وہ متعدد بھارتی شخصیات کے ساتھ تقریبات اور ملاقاتوں میں دکھائی دے چکی ہیں، جن میں معروف گلوکار بادشادہ اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث فنکارانہ تبادلے متاثر ہوئے۔ اس کے باوجود اداکارہ نے اپنی عالمی پہچان برقرار رکھی اور بین الاقوامی مداحوں سے مضبوط رابطہ قائم رکھا۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ہانیہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے، بشرطیکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہو جائیں۔ یاد رہے کہ دونوں کو اس سے قبل دبئی میں ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے بھی دیکھا جا چکا ہے۔
تقریب کے دوران بھارتی گلوکار نے ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بات کی اور انہیں ایک دوستانہ مشورہ دیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے بادشاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو اب شادی کر لینی چاہیے۔
بادشاہ کے اس بیان کے بعد مداحوں میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا