Connect with us

Today News

فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

Published

on



پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

فخر زمان نے اننگز کے تیسرے اوور میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کو چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔فخر زمان  یہ 96واں چھکا لگا کر رضوان کا 95 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور یوں وہ 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

فخر زمان نے 120 میچز میں 99 چھکے لگائے ہیں، محمد رضوان 106 میچز میں 95 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بابر اعظم 145 میچز میں 80 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، محمد حفیظ نے 119 میچز میں 76 چھکے لگائے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 95 میچوں میں 73 چھکے لگائے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہمارا مشن ہے کہ ایران کی بیلسٹنگ میزائل صلاحیت کو تباہ کریں، امریکی وزیر خارجہ

Published

on



واشنگٹن:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی سخت اور سنسنی خیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں نہ صرف فوجی بلکہ غیر فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا، ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے اور 100 سے زائد میزائل فائر کیے۔ ان کے مطابق ایران کے ابتدائی حملے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ پیشگی حملہ نہ کرتا تو کہیں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے کیونکہ اگر ایران کے پاس میزائلوں کے ساتھ ایٹمی طاقت بھی آ گئی تو وہ دنیا کو یرغمال بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کے مطابق کانگریس کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور “گینگ آف ایٹ” گروپ کو مسلسل بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ایک اور سخت بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ موجودہ ایرانی رجیم عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے اور امریکہ ایک ایسے ایران سے محبت کرتا ہے جس پر موجودہ حکومت مسلط نہ ہو۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام خود اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانی عوام کو امریکہ کی مدد درکار ہو تو واشنگٹن کے دروازے کھلے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

Published

on


قطر کی فضائیہ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ انتباہ کے باوجود سرحدی خلاف ورزی کرنے پر اپنے دفاع میں ایران کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت دفاع نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ فضائیہ نے ایرانی ساختہ سوکھوئی ایس یو-24  جنگی طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قطری فضائی حدود کی جانب بڑھ رہے تھے۔

قطری وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے سات بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرون بھی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیے گئے اور کوئی میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

قطر نے ایران کی سرحدی خلاف ورزی کو غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ سمیت اعلیٰ ملٹری قیادت شہید ہوگئی۔

جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

برطانیہ فضائی حملوں کے ذریعے کسی ملک میں رجیم چینج پر یقین نہیں رکھتا؛ وزیراعظم

Published

on


برطانو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کسی ملک پر فضائی حملوں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی (ریجیم چینج) کے نظریے پر یقین نہیں رکھتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں براہِ راست حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

برطانوی وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرتی جس میں فضائی حملوں کے ذریعے کسی ملک کی حکومت گرانے کی کوشش کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ کے تجربات یہ ثابت کرتے ہیں کہ اس نوعیت کے فیصلوں سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ برطانیہ کی کسی بھی کارروائی کے لیے واضح قانونی جواز موجود ہو۔

سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ برطانوی فوجیوں کو کسی فوجی کارروائی میں اس وقت تک شامل نہیں کریں گے جب تک انہیں یقین نہ ہو کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔

تاہم برطانوی حکومت نے امریکا کی درخواست پر اپنے فوجی اڈوں کو دفاعی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم کے مطابق امریکی افواج کو برطانوی اڈوں سے ایران کے میزائل مقامات کے خلاف دفاعی نوعیت کی کارروائیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو اندرونِ ملک سیاسی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ امریکی جنگ میں شامل نہ ہونے کے ابتدائی اعلان کو سراہا البتہ برطانوی اڈوں کے استعمال کی اجازت پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر امریکی صدر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کا رویہ مایوس کن ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending