Connect with us

Today News

سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، وزیراعظم

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت پر تاکید کی ہے کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک  میں مجموعی سیکیورٹی صورت حال  پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ہیں اور  ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ایران کی صورت حال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کوبخیریت وطن واپس لانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے اور اس سلسلے میں  وزارت خارجہ  کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی  زیر قیادت افواج پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے  بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز جو قربانیاں دی رہی ہیں، اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قومی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش؛ سینیئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر غور

Published

on



قومی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کے لیے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور سینیئر کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی تیاری بہتر ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئے چہرے چننے کے حق میں ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایا جا سکے۔  

بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ 2026 کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں شیڈول ہیں اور پاکستان ٹیم کا اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا،  تاہم خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کا یہ دورہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد نواز کو اس اسکواڈ سے باہر رکھنے کا امکان ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں فوری تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی کیونکہ پاکستان کو اس فارمیٹ میں فی الحال کوئی سیریز نہیں کھیلنی، لیکن ون ڈے سیریز اسکواڈ کے لیے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو باہر رکھنے اور کم فارم والے کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: تھانہ عزیز بھٹی کے اہلکاروں کو تھانے کیلیے مفت بریانی مانگنا مہنگی پڑی گئی

Published

on



عزیز بھٹی تھانے کے اہلکاروں کو مفت میں بریانی مانگنا مہنگی پڑی گئی ، تھانے کے لیے مفت بریانی مانگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج  میں ایک اہلکار نازبیا الفاظ میں دکاندار کو سامان اٹھا کر لیجانے کی دھمکیاں دیتا ہوا سنائی دیا، دکاندار نے بھی بڑے حوصلے کا مظاہرہ کیا اور مفت خور اہلکاروں کو بریانی نہیں دی، جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والے دونوں پولیس اہلکاروں شوکت علی اور عبدالحمید کو معطل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ 2 پولیس اہلکار عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال میں ایک بریانی سینٹر کے کاؤنٹر پر تھانے کے نام پر بریانی مانگتے ہوئے دکھائی دیے جس پر دکاندار کی جانب سے انکار کیا گیا تو ایک پولیس اہلکار بھڑک گیا۔

اہلکار نے دکاندار کو انتہائی نازبیا الفاظ میں سامان اٹھا کر لیجانے کی دھمکیاں دی اور کہا کہ یہ بریانی وہ اپنے لیے نہیں تھانے کے لیے مانگ رہا ہے جس پر دکاندار نے کہا کہ اس کا نام بتاؤ تو پولیس اہلکار بھڑک اٹھا ،تاہم اس موقع پر شہری بھی جمع ہوگئے اور معاملہ رفع دفع کرا دیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، لیاقت آباد سی ایریا میں پولیس مقابلے میں دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد سی ایریا گجر نالے کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس اور وزیر کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے 2 پستول ، لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ 

گرفتار ملزمان کو فوری طوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔





Source link

Continue Reading

Trending