Connect with us

Today News

پاکستان نے شہریوں کو ایران کے سفر سے روک دیا، ایمرجنسی نمبرز بھی جاری

Published

on



پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو ایران سفر سے روک دیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایرانی صورت حال پر اہم سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری غیر ضروری طور پر ایران کا سفر نہ کریں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی محتاط اور چوکس رہیں جبکہ غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری قریبی سفارتی مشن سے رابطے میں رہیں۔ اسی طرح وزارت خارجہ نے تہران، زاہدان اور مشہد میں ہنگامی نمبرز جاری کردیے ہیں۔

وزارت خارجہ نے شہریوں کو سلامتی کے پیشِ نظر ایران کا غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سخت احتیاط کی ہدایت بھی دے دی۔

پاکستان ایمبسی کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی کیلیے جاری ایمرجنسی نمبرز
  تہران

98-21-66-9413-88/89/90/91+ 

98-21-66-9448-88/90+ 

موبائل: 9899906824496+

زاہدان میں مقیم شہریوں کیلیے نمبرز

98543389223354+ / 989046145412+

مشہد میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نمبر 

989107625302+ / 989371807175+ / +989027093994
 
 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی

Published

on



راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری عدالت پیش ہوں گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار حاضری لگائی جائے گی۔

وکیل صفائی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج بھی کسی کارروائی کا امکان نہیں، اڈیالہ جیل اور عدالت کا وڈیو لنک سسٹم آج بھی غیر فعال ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان سے مبارک سفر کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

Published

on


عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ رواں سال حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں روانہ ہوں گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

ابتدائی 15 روز تک عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔

مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل دورانیے کی پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی، جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔ مجموعی طور پر حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔ مدینہ منورہ کے لیے 186 جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

حج آپریشن میں قومی و نجی ایئر لائنز حصہ لیں گی جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائن شامل ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی۔

کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں عازمین کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔

حکام کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ حجازِ مقدس پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سیکیورٹی خدشات، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان ختم

Published

on



اسلام آباد:

آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل ازوقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، اور اب 1.2 ارب ڈالرزکی اگلی قرض قسط کیلیے مذاکرات ترکیہ سے آن لائن جاری رکھے جائیں گے۔ 

آئی ایم ایف مشن نے کل صبح وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پہلی ملاقات کی، جس کے فوراً بعد مشن نے پاکستان چھوڑدیا۔

اس پیش رفت سے ایک روزقبل امریکا نے پاکستان کیلیے لیول تھری سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کوسفر پر نظرثانی اور بڑے اجتماعات سے گریزکی ہدایت کی تھی، جبکہ بعض علاقوں کو لیول فورقرار دیکر سفرکیلیے ممنوع قراردیاگیا۔

آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندہ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشن  توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈسسٹین ایبلٹی فیسلٹی  کے دوسرے جائزے پر حکام سے بات چیت کر رہا ہے، مذاکرات اب ورچوئل طریقے سے جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق مشن 11مارچ تک پاکستان میں قیام پذیر تھا، تاہم خطے میں کشیدگی اور امریکی سفارتی تنصیبات کے باہرمظاہروں کے باعث سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

امریکی سفارت خانے نے لاہور اورکراچی میں قونصل خانوں کے باہر مظاہروں اور اسلام آبادو پشاورمیں مزید احتجاج کی کالز کا ذکر کرتے ہوئے عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

افتتاحی اجلاس میں آئیوا پیٹرووا نے معاشی استحکام کیلیے پائیدار اصلاحات اور محصولات میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمو میں حالیہ بہتری خوش آئند ہے، تاہم اسے برقرار رکھنے کیلیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سماجی اخراجات بڑھانے کی اہمیت بھی اجاگر کی، مشن کی اچانک روانگی کے باعث خودمختار ویلتھ فنڈ میں ترامیم، ای پروکیورمنٹ کے نظام، احتسابی اداروں سے معلومات کے تبادلے اور سرکاری و عسکری ملکیتی کمپنیوں کودی جانیوالی مراعات کے خاتمے سے متعلق اجلاس منسوخ ہوگئے۔

فیڈرل بورڈآف ریونیوکی کارکردگی پر بھی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ادھرگلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک نے بیوروکریٹس کے غیر اعلانیہ اثاثوں کے معاملے پرآئی ایم ایف کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending