Today News
سانحہ گل پلازہ تحقیقات، سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر کو طلب کرلیا
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو جرح کے لئے خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط لکھ دیا۔
خط میں جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ اگر بیان پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو 5 مارچ تک تحریری طور پر آگاہ کریں۔
جوڈیشل کمیشن کے روبرو محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا جس میں انہوں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے کاموں میں تاخیر ہونے کے الزامات عائد کئے۔
جوڈیشل کمیشن نے سول ڈیفنس افسر کے الزامات پر چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو خط ارسال کردیا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ اگر سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو 5 مارچ تک تحریری طور پر آگاہ کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کی صورت میں جرح کے حق سے دستبرداری تصور کیا جائے گا۔
Source link
Today News
اینٹی شپ میزائل سے لیس ایران کا جنگی بحری جہاز سری لنکا میں ڈوب گیا؛ 140 افراد لاپتا
سری لنکا میں گالے بندرگاہ کے قریب ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوبنے کے بعد بحرِ ہند میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی وزارتِ دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے جکہ جنگی بحری جہاز پر تقریباً 180 سوار تھے جن میں 140 تاحال لاپتا ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 افراد کو ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا لیکن زخمی ہونے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ اور فضائیہ مشترکہ طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زخمیوں میں بعض کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ کچھ کو جلنے کے زخم اور خراشیں آئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کا شکار بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس دینا‘ تھا
حادثے کا شکار ہونے والا جہاز آئی آر آئی ایس دینا ایران کی بحریہ کے 86ویں بیڑے کا حصہ تھا۔ یہ مکمل طور پر ایرانی ساختہ جنگی جہاز ہے۔
نور اور قدر اینٹی شپ میزائلوں سے لیس اس بحری جہاز کی لمبائی تقریباً 95 میٹر اور وزن قریباً 1500 ٹن ہے جب کہ اس میں 76 ایم ایم فجر 27 نیول گن اور 30 ایم ایم ہتھیار نصب تھے۔
یہ جہاز 2022 سے 2023 کے دوران تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کا عالمی بحری سفر کر چکا ہے اور اسے ایرانی بحری طاقت کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا کہ آج صبح جہاز سے ہنگامی سگنل موصول ہوئے جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ تاہم جہاز ڈوبنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں۔
اپوزیشن کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ آیا ایران کے خلاف جاری امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں اس جہاز کو نشانہ بنایا گیا؟ اس سوال پر حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مشق میں شرکت کے لیے آیا تھا؟
بھارتی بحریہ کی مشرقی کمان کے مطابق یہ جہاز بحری مشق آئی آر ایف اینڈ میلان 2026 میں شرکت کے لیے خطے میں موجود تھا۔
Today News
26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کو پھر ریلیف مل گیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوض کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئی تھی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے عدم پیشی پر حاضری معافی درخواست کی سخت مخالفت کی تھی۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور سرکاری وکیل مقرر کر کے آخری گواہ پر جرح کروائی جائے۔ ملزمہ مسلسل دانستہ پیش نہیں ہو رہی یہ رویہ غلط ہے، آخری گواہ رہ گیا لہٰذا سرکاری وکیل مقرر کر کے جرح مکمل کروائی جائے۔
وکیل صفائی اور پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے کچھ دیر بعد علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ حاضری معافی نہیں ہوگی، علیمہ خان سمیت تمام ملزمان 9 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں۔ آئندہ تاریخ پر وکیل صفائی آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح مکمل کریں گے۔
عدالت نے بانی چیئرمین سے وکالت نامے سپرنٹنڈنٹ جیل کو تصدیق کر کے وکلاء کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
Source link
Today News
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین ایک بار پھر ملتوی؛ وجہ سامنے آگئی
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی آج ادا کی جانے والی نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوری کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج یعنی 4 مارچ کو ہونا تھی لیکن اب یہ ملتوی کردی گئی۔
آج نماز جنازہ کے بعد تہران کے امام خمینی نماز ہال میں تین روزہ الوداعی تقریب کی تیاری بھی کرلی گئی تھی جس میں عوام کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی تدفین مشہد میں کی جانا تھی مگر اب تدفین کا دن اور وقت ابھی تک طے نہیں کیا گیا۔
لیکن اب اس تقریب کو ملتوی بھی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آخری رسومات کا حتمی شیڈول مقام اور انتظامات کے طے نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔
نماز جنازہ کے اجتماع کے مقام، تاریخ اور دیگر تفصیلات فی الحال بتائی نہیں گئیں تاہم اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نماز جنازہ کے اجتماع کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دیگر صوبوں کے شہریوں کی جانب سے آنے والی آرا کی روشنی میں کیا گیا۔
دور دراز کے علاقوں سے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اب بھی متعدد قافلے راستے میں ہیں اور محدود سفری سہولیات کے باعث انھیں پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔
جس کے باعث رہبر اعلیٰ کے نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech1 week ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report