Connect with us

Today News

پنجاب حکومت کا مستحق فنکاروں کے لیے خصوصی فنڈ قائم

Published

on


پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کے لیے ایک 50 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر کے فنکاروں کو مالی تحفظ فراہم کرنے کا بڑا اقدام کیا ہے۔

یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔ اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کیے گئے۔

وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی۔ پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کے بعد 1,831 فنکار اہل قرار پائے۔ اہل فنکاروں کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا اور فنڈز جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مستحق فنکاروں کے لیے تعلیمی گرانٹ 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ میڈیکل گرانٹ 2 لاکھ روپے اور دیگر امداد 1 لاکھ روپے ہے۔

80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ماہانہ 10 سے 15 ہزار روپے پنشن دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ 54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے ریلیف سکیم متعارف کروانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، وفاقی آئینی عدالت

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔

رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلے  کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو معاملے پر 90 دن میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

دورانِ سماعت جسٹس حسن رضوی نے وکیل کے منشی کی عدالت سے مخاطب ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ رہائشی پلاٹس کو کمرشل کرنے سے شہر کی تباہی ہو جاتی ہے۔ پرانے اور بڑے شہروں میں رہائشی پلاٹس کمرشل میں تبدیل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں 5 سے 6 لوگ رہتے ہیں۔ پلاٹ کمرشل میں تبدیل ہونے پر وہاں پورا بازار بن جاتا ہے۔ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

شفیع اللہ جان  کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس، جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک مہلت

Published

on



اسلام آباد:

شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کیس میں  انہیں جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے خلاف نوٹس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، جس میں شفیع اللہ جان کی جانب سے ایڈووکیٹ علی بخاری پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ جو ریمارکس شفیع جان سے جوڑے جارہے ہیں وہ جان بوجھ کرنہیں تھے۔ الیکشن کمیشن اپنے نوٹس پر نظر ثانی کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو معروضات آپ پیش کررہے ہیں وہ تحریری طور پر جواب میں جمع کرائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ شفیع جان سے مشاورت کرکے جواب جمع کرا دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو بھی ریکارڈ اور دستاویزات چاہییں آفس سے لے لیں اور دلائل  کے لیے تیار رہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شفیع جان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شفیع جان نے این 18 ہری پور میں دھاندلی اور فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا دعوی کیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی

Published

on



پشاور:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل  میں گرفتار ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ۔ ملزم جبران ملک نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی ہے۔

احتساب جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کردی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت نیب کی حراست میں ہے ۔ نیب کا الزام ہے کہ درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں 49.125 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔ درخواست گزار بغیر کسی دباؤ کے نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتا ہے  درخواست گزار 3 اقساط میں پلی بارگین چاہتا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو درخواست پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دیں ۔ نیب کے متعلقہ حکام کو بھی درخواست پر نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کے احکامات دیے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے درخواست ڈی جی نیب کے پی کو ارسال کردی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending