Today News
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادیے
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادیے، متعدد افغان فوجی جہنم واصل کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں ، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
Operation Ghazab Lil Haq/ Update 1630 hr 01 March 2026:
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری/ خرچار پوسٹ
افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری، سیکیورٹی ذرائع
پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ کے پرخچے اڑادیے، متعدد افغان فوجی… pic.twitter.com/LqHYNF6C7A
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 1, 2026
آپریشن غضب للحق جاری ہے جب کہ افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، 28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوجی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی، پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے *افغان طالبان مرکز پوسٹ * پر کنٹرول حاصل کر لیا، پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے *کمپاؤنڈز کلیئر* کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
Today News
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، سعودی عرب کا سخت ردعمل آگیا
ریاض: سعودی عرب نے ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے کو ’غدارانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا اختیار بھی شامل ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود مملکت اپنی سرزمین اور سفارتی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
Today News
امریکا کو سبق سکھانے کا اعلان کرنے والے علی لاریجانی کون ہیں؟
تہران: ایران میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کی سکیورٹی پالیسی میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما علی لاریجانی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
67 سالہ علی لاریجانی اس وقت سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ہیں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں۔ حالیہ امریکی۔اسرائیلی حملوں کے بعد انہوں نے کہا کہ ایران امریکا اور صہیونی حکومت کو ایسا سبق سکھائے گا جو یاد رکھا جائے گا۔
لاریجانی کو ایرانی اسٹیبلشمنٹ کا تجربہ کار اور نسبتاً عملی سوچ رکھنے والا چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں ایران کے جوہری مذاکرات کار بھی رہ چکے ہیں اور 2008 سے 2020 تک پارلیمنٹ (مجلس) کے اسپیکر رہے۔ انہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے کی پارلیمانی منظوری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ان کا تعلق ایک بااثر مذہبی و سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے والد ایک معروف عالمِ دین تھے جبکہ ان کے بھائی بھی عدلیہ اور دیگر اہم اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
لاریجانی نے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جس میں انہوں نے جرمن فلسفی کانٹ پر مقالہ لکھا۔
انہوں نے 2005 میں صدارتی انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے، بعد ازاں 2021 اور 2024 کے انتخابات میں انہیں گارڈین کونسل نے نااہل قرار دے دیا۔ تاہم اگست 2025 میں صدر مسعود پزشکیان نے انہیں دوبارہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کیا۔
مبصرین کے مطابق موجودہ بحران میں لاریجانی ایران کی جنگی اور سفارتی حکمت عملی کے تعین میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں عبوری قیادت کے اہم ستونوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
Today News
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔
تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کچھ چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔
سلمان نصیر نے بتایا کہ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیے تھے، ان کی بینک گارنٹی ہمارے پاس موجود ہے، اگر یہ ڈیفالٹر ہوتے تو اس وقت میرے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود نہ ہوتے، اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل کا حصہ بننا خوش آئند ہے، ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
سلمان نصیر نے بیرون ملک فائنل رکھنے کے بارے سوال پر بتایا کہ پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک اس سال ہوگا یا اگلے سال اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition