Today News
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان کی شاندار فتح
ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چین کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم قومی ہیروز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان، رانا وحید، محمد عماد، ابوبکر محمود اور رانا ولید نے ایک، ایک گول اسکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
چین کی ٹیم نے بھی بھرپور مزاحمت کی، سیاھو نے دو گول جبکہ زینگ اور گوان نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم وہ چین کی ٹیم میچ اپنے نام نہ کر سکی۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے قومی ٹیم کو کوالیفائر کے پہلے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل (2 مارچ) ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف شیڈول ہے۔
Today News
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ ملائیشیا کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ، فطری ساری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کا تیسرا میچ چار مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی ناقص کارکردگی، پہلا استعفیٰ آگیا
علیم ڈار پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد علیم ڈار نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ علیم ڈار کو 11 اکتوبر 2024 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔
سلیکشن کمیٹی میں اب عاقب جاوید اور اسد شفیق باقی رہ گئے ہیں ۔ ان کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی ہیں جن کو ووٹ دینے کا حق نہیں ۔وہ صرف کرکٹرز کی رفارمنس پر سلیکٹرز کی رہنمائی کرتے ہیں ۔
Source link
Today News
پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل لے کر آنے والا پی این ایس سی کا چارٹر بحری جہاز محفوظ
سعودی آرامکو ڈرون حملے کے بعد راس تنورا ریفائنری کی بندش کا معاملہ، پاکستان کے لیے سعودی عرب سے خام تیل کے لیے آنے والا پی این ایس سی کا چارٹر بحری جہاز محفوظ ہے۔
ذرائع پی این ایس سی نے کہا کہ P.ALIKI نامی بحری جہاز یونانی شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے، بحری جہاز آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع پی این ایس سی کے مطابق جہاز پر خام تیل کی لوڈنگ مکمل ہوچکی ہے، جہاز بندرگاہ سے دور کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، جہاز حملے سے بہت پہلے بندرگاہ سے بھی باہر کھڑا ہے۔
ذرائع پی این ایس سی کے مطابق 150 مختلف جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں ان میں سے دو پی این ایس سی کے بھی ہیں، پی این ایس سی کی ملکیت آئل ٹینکر کراچی بھی خلیج فارس میں موجود ہے۔
ذرائع پی این ایس سی کے مطابق خام تیل لے کر آنے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے خلیج فارس میں رکا ہوا ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا