Connect with us

Today News

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا ون ڈے میچ منسوخ

Published

on



مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان  ون ڈے میچ منسوخ کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ون ڈے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور عملے کی سلامتی اور تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے، حکومت اور سیکیورٹی ماہرین کی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ابو ظہبی میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کو بھی مؤخر کر دیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی

Published

on


کراچی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر رسپانس دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے آئی سی ٹی پورٹ پر آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔ ڈاکس پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔ 

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

Important Development Regarding Election Tribunals for Pakistan’s 2024 General Elections

Published

on



اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے، تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن ختم کیا گیا۔

تینوں ٹربیونلز کے مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

Published

on


تل ابیب / بیروت: اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ ’جارحانہ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔

ادھر لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان میں کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں 20 افراد جاں بحق اور 91 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی لبنان میں 11 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے ان حملوں کا آغاز اس وقت کیا جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ خطے میں جاری کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد تنازع وسیع ہو گیا۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں جبری انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے باعث لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے حملے حکومت کی اس کوشش کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کا مقصد لبنان کو خطرناک فوجی تصادم سے دور رکھنا ہے۔ تاہم انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا کہ لبنان کو دوسروں کی جنگوں کا میدان بنانے سے ملک کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔





Source link

Continue Reading

Trending