Connect with us

Today News

صاحبزادہ فرحان اور کیا کرتا

Published

on


کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے یہاں کوئی ایک کھلاڑی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکتا، سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے،انفرادی طور پر کوئی رنز کے ڈھیر بھی لگا دے لیکن اگر ساتھی کچھ نہ کریں تو وہی ہوتا ہے جو پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 383 رنز صاحبزادہ فرحان نے بنائے، سب سے زیادہ 2 سنچریاں بھی انھوں نے بنائیں، زیادہ 18 چھکے لگانے والے بیٹرز میں ان کا دوسرا نمبر ہے۔ 

البتہ ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی، اس میں بیچارے صاحبزادہ فرحان کا کوئی قصور نہیں، انھوں نے تو اپنی جانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن وہ کوئی سپرمین تو نہیں جو اکیلے ناممکن کو ممکن کر دکھائیں۔ 

دلچسپ مگر شرمناک بات یہ ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن میں شامل صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان نے مل کر پورے ایونٹ میں 281 رنز بنائے، اس سے 102 رنز زائد صاحبزادہ نے اسکور کیے۔ 

وہ صائم جس سے ہمیں امید تھی کہ رنز کے ڈھیر لگا دیں گے وہ6 میچز میں 70 رنز بنا سکے، وہ سلمان جس کے بارے میں ہمیں لگتا تھا کہ اگر تیسری پوزیشن پر کھیل رہے ہیں تو خوب اسکور کریں گے وہ 7 میچز میں 60 رنز بنا سکے۔ 

وہ بابر اعظم جس سے ہمیں سنچریوں کی توقع تھی وہ 6 میچز میں مجموعی طور پر بھی 100 رنز نہ بنا پائے اور 91 تک محدود رہے، وہ عثمان خان جس سے چھکوں کی برسات کی آس لگائی ہوئی تھی وہ 7 میچز میں60 رنز بنا سکے۔ 

اب آپ سچ سچ بتائیں کیا ایسی بیٹنگ کارکردگی ورلڈکپ جتوا سکتی تھی؟ اکیلا صاحبزادہ اور کیا کرتا، برا نہ مانیے گا صائم کا دماغ خراب کرنے میں آپ لوگوں کا بڑا کردار ہے، جو خود کو کھیل سے بڑا سمجھے اس کا یہی حال ہوتا ہے۔ 

اچھا خاصا پلیئر تھا فین فالوئنگ بڑھ گئی لوگوں نے ’’ نو لک شاٹ‘‘ پر آسمان پر چڑھا دیا اب دیکھیں کیا حال ہے، یہ بندہ 67 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 6 ففٹیز ہی بنا سکا ہے، اس دوران اوسط بھی 21 ہی رہی۔ 

اس سے زیادہ شاید ہی کوئی اور خوش قسمت ہو جسے مسلسل ناکامیوں کے باوجود اتنے مواقع دیے گئے،آخری 30 میچز میں صائم نے 579 رنز19 کی اوسط سے بنائے،اس  میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس دوران 6 بار وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، مسلسل تین اننگز بھی ایسی رہیں جس میں کوئی رن نہ بنایا۔ 

البتہ شائقین کو وہ بہت پسند ہیں کیونکہ دیکھنے میں اچھے ہیں اور ’’ نو لک شاٹ‘‘ کھیلتے ہیں، بھائی آپ کو ایسا کوئی ہیرو چاہیے تو کسی فلم اسٹار کو آئیڈیل بنائیں کرکٹ کو تو بخش دیں، ٹھیک ہے بولنگ میں صائم کو کبھی وکٹیں مل جاتی ہیں لیکن اصل کام تو بیٹنگ ہے ناں۔

اسی طرح سلمان علی آغا نے کپتانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ کیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں ان کا سب سے بڑا اسکور 38 ہے، اس دوران انھوں نے  13 اننگز میں 11 کی اوسط سے 132 رنز بنائے۔ 

کرکٹ میں ٹینس کی طرح نان پلئینگ کپتان کا تصور نہیں ورنہ چل جاتا، جب کپتان خود کچھ نہ کرے تو ٹیم کو کیسے جتوا سکتا ہے؟

میں جانتا ہوں انھیں ذمہ داری دلانے میں عاقب جاوید نے اہم کردار ادا کیا، وہ شریف اور تابعدار انسان ہیں ، ان سے جو کہو مان لیتے ہیں،اس لیے کپتان بنا دیا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ 

ورلڈکپ میں اصل کپتان مائیک ہیسن تھے جو بار بار فیلڈ میں بھی جا کر بھی ہدایات دیتے نظر آتے، یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں حقیقت ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی وجہ سے شاداب خان اور ہیسن کی بڑی دوستی ہے جس کا وہ فائدہ بھی اٹھاتے ہیں، فیلڈ میں بھی شاداب کبھی کبھی غیر اعلانیہ کپتان لگتے ہیں۔ 

بابر اعظم کی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کی حد تک ختم ہے، انھیں از خود اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس رکھنا چاہیے،ورلڈکپ میں ان سے بڑی امیدیں تھیں لیکن بیحد مایوس کیا، وہ اس ٹیم میں مس فٹ نظر آ رہے تھے، ان کی جگہ بنانے کیلیے فخرزمان جیسے جارح مزاج بیٹر کو باہر بیٹھنا پڑا۔ 

جب اس غلطی کا احساس ہوا تو بہت دیر ہو گئی تھی، نولک صائم کی جگہ فخر نے صاحبزادہ کے ساتھ اوپننگ کی تو دنیا دنگ رہ گئی،کاش ایسا پہلے ہو جاتا،اسی طرح عثمان خان کا یو اے ای کی کرکٹ چھوڑ کر پاکستان آنے کا ’’احسان‘‘ نجانے کب تک چکایا جاتا رہے گا، ان کی وکٹ کیپنگ تو ٹھیک رہی لیکن وہ بیٹنگ میں فلاپ رہے۔ 

آج کل کی کرکٹ میں  بیٹر وکٹ کیپر ضروری ہوتا ہے، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک میچ کے سوا  ناکام رہے، نسیم شاہ کا  پیٹ اہم میچز سے قبل اکثر ’’خراب‘‘ ہو جاتا تھا، آخری میچ میں کھیلے تو کوئی تاثر نہ چھوڑ پائے، سلمان مرزا بھی اوسط درجے کے پیسر ثابت ہوئے۔ 

ہیسن پاکستانی ٹیم کو بھی اسلام آباد یونائٹیڈ سمجھنے لگے ہیں، انھوں نے نام نہاد آل راؤنڈرز کی بھرمار کر دی، ویسے بھی پاکستان میں آج کل آل راؤنڈر وہی ہے جو رنز بنائے نہ وکٹیں لے، شاداب خان کو ہی دیکھ لیں، انھوں نے زیادہ رنز بنائے نہ وکٹیں لیں، اہم مواقع پر دل کھول کر رنز بھی دیتے رہے، 

فہیم اشرف نے بلاشبہ نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں اپنی بیٹنگ سے فتح دلائی لیکن بطور بولر ان پر ٹیم مینجمنٹ کو ہی بھروسہ نہیں ہے، عثمان طارق نے آخری میچ کے سوا اچھی بولنگ کی لیکن ان کا درست استعمال نہ ہوا۔ 

اسی طرح ابرار احمد سے بھی درست استفادہ نہ کیا گیا، ’’عظیم آل راؤنڈر‘‘ محمد نواز نے 7 میچز میں 15 رنز بنائے اور بولنگ میں بھی بے اثر ثابت ہوئے، اس ٹیم سے اگر صاحبزادہ فرحان کو نکال دیں تو معیار یو اے ای اور نمیبیا جیسا ہو جائے۔

ہر ورلڈکپ کی طرح اس بار بھی ٹیم نے مایوس کیا، پی سی بی کو اب سرجری کے دعوؤں کے بجائے کچھ کرنا ہوگا، آدھے سے زیادہ پلیئرز کی جگہ نہیں بنتی، نان پرفارمرز چاہے جتنا بھی بڑا نام ہیں انھیں باہر کریں۔ 

صاحبزادہ جیسے ڈومیسٹک پرفارمرز کو آگے لائیں، نوجوانوں کو موقع دیں جو سیٹ ہو کر یقینی طور پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سینئر کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

بابر نے شاید 6،7 سال سے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لیا، پلیئرز کو اس کا پابند کریں ، بھارت نے کچھ عرصے قبل ہی کوہلی اور روہت شرما کو بھی ڈومیسٹک میچز کھیلنے کے بعد ہی منتخب کیا تھا۔ 

جو پاکستانی پلیئر ایسا نہ کریں اسے قومی ٹیم سے دور رکھیں، لیگز کے این او سی بھی نہ دیں، عاقب جاوید، علیم ڈار اور اسد شفیق سمیت جو بھی سلیکشن پراسس کا حصہ ہیں انھیں بھی گھر بھیجنا چاہیے۔ 

کپتان کا باقاعدہ طور پر انٹرویو لے کر تقرر کریں، ہیسن سے بھی جواب دہی کرنی چاہیے، اگر اب کچھ نہیں کیا تو وہ دن دور نہیں لگتا جب کرکٹ کا حال بھی ہاکی والا ہو جائے گا۔

(نوٹ: آپ ٹویٹر پر مجھے @saleemkhaliq پر فالو کر سکتے ہیں)

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، متعدد یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آج معطل رہے گا

Published

on


کراچی کی موجودہ صورتحال اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کے طور پر وفاقی اردو یونیورسٹی نے آج طلبہ کے لیے جامعہ بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رجسٹرار کے مطابق آج جامعہ کے تینوں کیمپسز میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شہر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر چھٹی کا باقاعدہ اعلان جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے موجودہ حالات کے پیش نظر آج تمام کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام لیکچرز گوگل میٹ کے ذریعے منعقد ہوں گے اور فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈینز، چیئرپرسنز اور انتظامی عملہ معمول کے مطابق کیمپس میں موجود رہے گا تاکہ دفتری امور جاری رہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ تعزیت اور سوگ کے طور پر آج کراچی اور حیدرآباد میں اقراء یونیورسٹی میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سلمان علی آغا کا کپتانی چھوڑنے سے متعلق اہم اعلان

Published

on



پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر ایٹ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے کوچ کے ساتھ مشاورت سے کیے گئے، سلیکشن میں بھی ہم شامل تھے اور پلیئنگ الیون بھی ہم نے ہی میدان میں اتاری۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ سلمان آغا کے مطابق بیٹنگ لائن میں صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

کپتانی چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں سلمان علی آغا نے کہا کہ اس وقت جذبات میں آ کر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن واپسی کے بعد دو سے چار روز میں مشاورت کے بعد کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران پر امریکی حملوں میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال ہوئے، امریکا کی تصدیق

Published

on



امریکی سینٹ کام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر گزشتہ روز کیے جانے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں بی ٹو بمبار طیارے استعمال کیے گئے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے گزشتہ رات ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ بم گرائے اور ایران کی بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ بمبار طیارے جون 2025 میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں جبکہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے بدلا لینے کا اعلان کر دیا اور  مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز بردار ابراہم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending