Today News
کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ، پائلٹ نے بروقت چھلانگ لگا دی
کویت: امریکی فضائیہ کا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ مبینہ طور پر کویت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ طیارہ گرنے سے قبل بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں اور حکام کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں طیارے کو آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا زمین کی طرف گرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایف 15 ایگل لڑاکا طیارہ F-15 Eagle امریکی فضائیہ کے لیے فضائی برتری حاصل کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ 1976 میں متعارف کرایا گیا اور 2026 تک فضائی لڑائیوں میں 104-0 کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
یہ طیارہ ابتدائی طور پر کمپنی McDonnell Douglas نے تیار کیا تھا جو اب Boeing کا حصہ ہے۔ اس کی رفتار میخ 2.5 تک پہنچ سکتی ہے اور یہ طویل فاصلے تک پرواز اور بھاری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بعد ازاں اس پلیٹ فارم کو ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل اور جدید ایف 15 ای ایکس ایگل ٹو جیسے ماڈلز میں بھی اپ گریڈ کیا گیا۔
Today News
شریعت اپیلیٹ بنچ میں کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت
اسلام آباد:
سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بنچ میں کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے اپیل پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل سے استفسار کیا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے، آپ نے بتانا ہے کہ کوٹہ سسٹم کیسے اسلام کے اصولوں کے مطابق ہے؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جرنل نے کہا کہ آرٹیکل 27 میں واضح کوٹہ سسٹم بیان کیا گیا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کا اختیار پارلمنٹ کو ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے 40 سال کا دورانیہ ختم ہوچکا ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کوٹہ سسٹم کے دورانیے کو بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی ہوچکی ہے۔
جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم موجود ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی صوبوں کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ جن صوبوں کی آبادی کم ہے وہ بڑھائیں؟، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
سرکار کو سزائیں معاف کرنے کے اختیار کو غیر شرعی قرار دینے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت:
دریں اثنا جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر شریعت اپیلیٹ بنچ نے سرکار کو سزائیں معاف کرنے کے اختیار کو غیر شرعی قرار دینے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس شاہد وحید ،جسٹس عرفان سعادت خان، عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شامل ہیں۔
عالم جج ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ اسلام میں سزائیں دو طرح کی ہیں، ایک سزا قرآن میں ہے، جبکہ ایک سزا تعزیر میں ہوتی ہے، تعزیر میں سزا قاضی حالات دیکھ کر طے کرتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایک شخص کیسے درخواست دیکر سرکار کو کہہ سکتا ہے سزا ختم کریں، اگر ایسا ہے تو پھر عدالتوں کو ختم کردیں، جو خود فریق مقدمہ ہو وہ کیسے اپنی سزا ختم کروا سکتا ہے، ایسے میں تو پورا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔
جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی حکومت یا سرکار اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے کیسے سزا ختم کرسکتی ہے، ہم یہاں اس کیس میں رحم کی اپیل کے خصوصی اختیار کی بات نہیں کر رہے، تعزیر کی بات کر رہے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایک دوسری مثال بھی ہے، ایک شخص کے گھر میں چوری ہوتی ہے تو وہ ازالے کیلئے اسٹیٹ کے پاس جائے گا، بعد میں پتہ چلے اسٹیٹ نے تو کیس ہی واپس لے لیا ہے، جس شخص کے گھر چوری ہوئی پھر وہ انصاف کیلئے کہاں جائے گا؟۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ سن 1989 کے کیسز ہیں، کوشش ہوگی روزانہ کی بنیاد پر کیس سنیں، ہم اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں منگوا رہے، اگر ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سے اتفاق نہ کیا تو مناسب نہیں ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، آپ خود اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے تحت تیاری کر لیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ شفقت محمود نے کہا کہ یہ اختیار اب صوبوں کے پاس بھی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تمام صوبوں اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیے۔
سید اسلام الدین نے تعزیرات پاکستان کی شق 401،402, اور کرمنل لاء ترمیم ایکٹ 1958 کو شریعت کورٹ میں چیلنج کیا تھا، شریعت کورٹ نے1991 میں فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ شقوں کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 1991 میں فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Today News
بابراعظم کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل، نوجوان راتوں رات مشہور
جنوبی پنجاب کا غریب مزدور محمد عمران اسٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل راتوں رات مشہور ہوگیا۔
عمران کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو اَپ لوڈ کی جس پر وہ راتوں رات ہی مشہور ہوگیا۔ عمران اپنے گاؤں سے محنت مزدور کرنے نکلا تھا۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں محمد عمران کا کہنا تھا گاؤں والے کہتے تھے کہ بابراعظم کی شکل کے لگتے ہو لیکن میں مانتا نہیں تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ جب سے لاہور آیا ہوں تب سے گاؤں والی یاد آتی ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہتے تھے۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں جب بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا تو عمران افسردہ ہوگیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری پہچان بابر بھائی سے ہے۔
Source link
Today News
خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ
خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف بند کرنے کا فیصلہ نوٹم جاری کردیا۔
ممکنہ طور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے باعث کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے
اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا