Connect with us

Today News

بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم

Published

on



کوئٹہ:

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے دیے گئے تھے، جو کامیاب ثابت ہوئے، اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے بلا سود قرضہ فراہم کیے گئے ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے۔

کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا اس سے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضے تقسیم کرنا حکومتِ بلوچستان کا ایک شاندار اقدام ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افطاری کے بہانے بلا کر دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار

Published

on



تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے  قتل کیا تھا۔

قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے تھے۔

جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا

Published

on



کراچی:

عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں  آج  مزید اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے  بڑھ کر 4لاکھ 83ہزار 420روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 188 روپے کے اضافے سے 10ہزار 050 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کے اضافے سے 8ہزار 616روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

Published

on



کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم عبداللہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے حاصل کی گئی رضا مندی قانونی نہیں ہوتی۔ ایسی رضا مندی ریپ کے زمرے میں آتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ شادی کے وعدے کے ذریعے خاتون کو قائل کرنا ذہنی دباؤ اور فریب کے زمرے میں آتا ہے۔ غیر فطری عمل کے معاملے میں رضامندی کا جواز غیر مؤثر ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم عبداللہ کو 10 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج کیا گیا تھا۔





Source link

Continue Reading

Trending