Connect with us

Today News

کراچی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی

Published

on


کراچی میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پرقابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر رسپانس دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے آئی سی ٹی پورٹ پر آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔ ڈاکس پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔ 

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وائٹ بال ٹورنامنٹس، گرین شرٹس بڑی ٹیموں کو ہرانے کا ہنر بھول گئے

Published

on



وائٹ بال ٹورنامنٹس میں پاکستان بڑی ٹیموں کو ہرانے کا ہنر ہی بھول گیا۔

سن 2023 سے کھیلے گئے وائٹ بال ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس نے بڑی ٹیموں کے خلاف 17 میچز کھیلے اور ان میں سے صرف ایک میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔

اس عرصے میں بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ میچز ہوئے اور اس نے ہر بار اپنے شائقین کو مایوس ہی کیا۔

بھارتی ٹیم کے خلاف تو ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس کا ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے۔

رواں ایڈیشن میں بھی گرین شرٹس کو بھارت اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ اس نے نیدر لینڈز، امریکا، نمیبیا اور سری لنکا کو زیر کیا، نیوزی لینڈ سے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور

Published

on



راولپنڈی:

راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خن سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ 

علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ 

عدالت نے چار مارچ کو آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

استغاثہ کے 18 میں سے 17 گواہان پر علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے جرح مکمل کی،  سماعت بروز بدھ چار مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

Published

on


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کی جانب سے  صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزم جاوید اور گل نساء کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ملزمام کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 17 مارچ کو طلب کرلیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں۔

عدالت کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کرچکی ہے۔ مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending