Today News
ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ سہراب برکت کی ضمانت برقرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ سہراب برکت کی آخری کیس میں بھی ضمانت بحال برقرار رکھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا سہراب برکت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر سعد رسول نے سہراب برکت کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔
ٹرائل کورٹ نے سہراب برکت کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔ سہراب برکت نے ضمانت منسوخی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
Today News
مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد 79 ڈالر پر آ گئی۔
ادھر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل تنازع کی صورت میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کردی ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔
برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملوں کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز نے خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر انتظار شروع کر دیا ہے۔
Today News
ایران کا نطنز جوہری مرکز امریکی-اسرائیلی حملے میں نشانہ
تہران: ایران نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جوہری مرکز نطنز نیوکلیئر پلانٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کی ایٹمی نگرانی ایجنسی (IAEA) کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بار پھر انہوں نے ایران کے پرامن، محفوظ جوہری مراکز پر حملہ کیا۔‘
نجفی نے رائٹرز کے سوال پر بتایا کہ حملے کے دوران نشانہ بننے والی جگہ نطنز کا جوہری مرکز تھا۔
ایران نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
Today News
نالے میں گرنے سے خاتون اور بچے کی ہلاکت: ہرجانہ ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹاؤن کو شوکاز جاری
کراچی:
سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت کے دعویٰ پر ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سینیر سول جج وسطی کی عدالت کے روبرو شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت سے متعلق متاثرہ شہری کا کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد وسطی کیخلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2022 کی بارشوں کے دوران موٹر سائیکل سوار خاندان نالے میں گر گیا تھا۔ فریقین کی غفلت سے مدعی کی اہلیہ اور دو ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔ برساتی نالے کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ مدعی کے 3 ماہ کے بیٹے کی لاش بھی نہیں مل سکی۔
سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمہ داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
عدالت نے ہرجانے کی رقم ادا نہ لرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ متاثرہ شہری نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا