Connect with us

Today News

لاہور: گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق

Published

on



لاہور:

لاہور کے علاقے رائیونڈ مانگا روڈ پر واقع ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک آگ پر قابو پایا جا چکا تھا تاہم ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ شاہد ولد کرامت مسیح کے نام سے ہوئی۔ واقعے میں ایک اور بچہ زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران اسرائیل جنگ اور بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا یورپ تباہ ہوجائے گا؟

Published

on



امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے۔ ان حملوں میں اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد خطے میں عدم استحکام اور ممکنہ وسیع تنازع کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جیسے ہی جنگی کارروائیوں کی خبریں منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بلغاریہ کی معروف نابینا نجومی بابا وانگا کی پرانی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہوگئی۔ بابا وانگا، جن کا انتقال 1996 میں ہوا تھا، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آنے والے برسوں کے عالمی حالات سے متعلق مختلف پیشگوئیاں کرچکی تھیں۔

ان کے ماننے والوں کے مطابق بابا وانگا نے 2026 کے ابتدائی مہینوں میں ایک بڑی جنگ کی پیشگوئی کی تھی جو مشرق سے شروع ہوگی۔ سوشل میڈیا پر صارفین موجودہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو اسی ممکنہ پیشگوئی سے جوڑ رہے ہیں۔

مبینہ پیشگوئی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس جنگ کے اثرات دنیا کے مغربی خطوں، خاص طور پر یورپ، پر شدید پڑ سکتے ہیں۔ بعض دعووں کے مطابق یورپ کو معاشی اور سماجی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور خطہ طویل عرصے تک عدم استحکام کی کیفیت میں رہ سکتا ہے۔

اسی تناظر میں بابا وانگا سے منسوب ایک اور دعویٰ بھی گردش میں ہے کہ عالمی تنازعات کے بعد روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر مزید مضبوط ہو کر سامنے آ سکتا ہے اور بین الاقوامی طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں ہوتی اور عالمی حالات کا تجزیہ مستند سفارتی اور سیاسی حقائق کی روشنی میں ہی کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی پیشگوئیوں کے بجائے زمینی حقائق اور سرکاری بیانات کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

Published

on


سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ  تعطیلات کا اعلان  کردیا گیا۔

حکومت سندھ  نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ  کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جاری

Published

on


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس سے صدر مملکت آصف زرداری خطاب کر رہے ہیں۔

اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جوائنٹ سیشن، مختلف ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد ایوان میں مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھی پولیس کمانڈوز تعینات، پارلیمنٹ ہاؤس کو آنے والے راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا، ایوان میں گو زرداری گو کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending