Today News
ہانیہ عامر کی شادی کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا دلچسپ مشورہ
بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارت میں بھی خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ماضی میں وہ متعدد بھارتی شخصیات کے ساتھ تقریبات اور ملاقاتوں میں دکھائی دے چکی ہیں، جن میں معروف گلوکار بادشادہ اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔
ہانیہ عامر اس سے قبل ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث فنکارانہ تبادلے متاثر ہوئے۔ اس کے باوجود اداکارہ نے اپنی عالمی پہچان برقرار رکھی اور بین الاقوامی مداحوں سے مضبوط رابطہ قائم رکھا۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ہانیہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے، بشرطیکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہو جائیں۔ یاد رہے کہ دونوں کو اس سے قبل دبئی میں ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے بھی دیکھا جا چکا ہے۔
تقریب کے دوران بھارتی گلوکار نے ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بات کی اور انہیں ایک دوستانہ مشورہ دیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے بادشاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو اب شادی کر لینی چاہیے۔
بادشاہ کے اس بیان کے بعد مداحوں میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
معلوم ہی نہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے؛ شاہد آفریدی کی شاہین کی کارگردگی پر سخت تنقید
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ کارکردگی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ان کے بولنگ اسٹائل اور حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، لیکن انہیں اب تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آخری اوور کرنا کہاں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شاہین کو متعدد بار سمجھایا ہے مگر وہ بار بار ایک ہی غلطی دہرا رہے ہیں۔
سابق کپتان نے تکنیکی پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب رائٹ ہینڈ بیٹر کریز پر موجود ہو تو راؤنڈ دا وکٹ گیند نہیں کی جاتی اور اگر کی بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کرائی جاتی ہے مگر شاہین اس بنیادی اصول کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک ہی غلطی بار بار کیوں کی جا رہی ہے اور ہمارے بولرز کو یہ بنیادی چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔
انہوں نے ٹیم کے مجموعی رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نہ کھلاڑی سیکھ رہے ہیں اور نہ ہی سیکھنے کی خواہش دکھا رہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی یہ سمجھتے ہیں کہ میچ جتوانے کی ذمہ داری صرف ایک یا دو کھلاڑیوں کی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سوچ عالمی کرکٹ سے بہت پیچھے ہے اور اگر یہی طرزِ فکر برقرار رہا تو بہتری مشکل ہوگی۔
Source link
Today News
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید
آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ 79 سالہ منصوره خجستہ باقرزاده نے بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منصوره خجسته باقرزاده کو اسی حملے میں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔
انھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس قبل بتایا گیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کوما میں ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوگئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔
یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی
آیت اللہ خامہ ای کی اہلیہ منصوره خجست باقرزاده 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر خاندان میں پیدا ہوئیں۔
ان کے والد ایک معروف تاجر تھے جبکہ ان کے بھائی حسن باقرزاده ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے۔
منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی تھی اور ان چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای ایران کی طاقتور ترین شخصیت تھے لیکن اس کے باوجود ان کی اہلیہ اپنے آپ کو عوامی اجتماعات سے دور رکھتی تھیں۔
Today News
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بحالی کیلیے’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘ جاری کر دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ہاکی کی بحالی کے لیے ایک جامع اور پرعزم ’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘ جاری کر دیا ہے۔ اس نئے روڈ میپ کا مقصد نچلی سطح (گراس روٹ) سے لے کر ایلیٹ لیول تک ہاکی میں نئی روح پھونکنا ہے۔ اس منصوبے کے تین بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا پر مبنی ٹیلنٹ کی تلاش اور فیڈریشن کی پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔
اجلاس پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی کی سربراہی میں ہوا جس میں پی ایچ ایف ایڈہاک کمیٹی چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔
اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر ٹیموں کے دورے اور اس دوران جدید ہاکی کو استوار کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
گورننس میں اصلاحات اور شفاف انتخابات
ایجنڈے کا سب سے اہم حصہ پی ایچ ایف میں جمہوری نظام اور شفافیت کا قیام ہے۔ کمیٹی نے 90 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سخت جانچ پڑتال (اسکروٹنی) کی جائے گی۔قانونی ماہرین، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور اسپورٹس گورننس کے ماہرین پر مشتمل پینل کلبوں کی مالی شفافیت اور سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔
اس عمل کے بعد تصدیق شدہ ووٹرز کی فہرست عوامی سطح پر جاری کی جائے گی، تاکہ 6 سے 9 ماہ کے اندر غیر جانبدارانہ نگرانی میں منصفانہ انتخابات کرائے جا سکیں۔
قومی ٹیلنٹ کی تلاش (تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت)
ہاکی کے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار کرنے کے لیے ملک گیر 'ٹیلنٹ ہنٹ' شروع کیا جا رہا ہے؛
انڈر-14 اور انڈر-16 ٹرائلز: فیڈرل بورڈ (FBISE) اور آئی بی سی سی (IBCC) کے تعاون سے اسکول کی سطح پر ٹرائلز ہوں گے، جہاں ڈیجیٹل پروفائلنگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچی جائے گی۔
انڈر-21 یونیورسٹی چیمپئن شپ: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ایک پریمیئر انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ کی سرپرستی کرے گا، جو جونیئر نیشنل ٹیم کے لیے کھلاڑی فراہم کرے گی۔
کارپوریٹ پارٹنرشپ اور مالی استحکام
مالی طور پر فیڈریشن کو مستحکم بنانے کے لیے بڑے معاہدے کیے گئے ہیں، پی ٹی سی ایل کے ساتھ 3 سالہ "کارپوریٹ ریوائیول پارٹنرشپ" کی گئی ہے جس کے تحت "پی ٹی سی ایل نیشنل ہاکی لیگ" کا انعقاد کیا جائے گا۔
جاز (Jazz) مداحوں کے تجربے کو جدید بنانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں تعاون کرے گا۔
انفراسٹرکچر کی بحالی اور محکمانہ ہاکی
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی کوششوں سے ہالینڈ اور آسٹریلیا سے استعمال شدہ 'ایسٹرو ٹرف' حاصل کی جائے گی جو پسماندہ اضلاع میں لگائی جائے گی۔
پاکستان کسٹمز کراچی اور لاہور میں نئی ٹیمیں تشکیل دے کر محکمانہ ہاکی کو بحال کرے گا۔ کھلاڑیوں کی صحت کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال طبی خدمات فراہم کرے گا۔
پیشہ ورانہ ڈھانچہ اور عظیم کھلاڑیوں کی شمولیت
فیڈریشن کو چھ پیشہ ورانہ شعبوں (ایچ آر، فنانس، مارکیٹنگ، اسپورٹس میڈیسن، ہائی پرفارمنس، اور انٹرنیشنل لائزن) میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کی نگرانی ہاکی لیجنڈز اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار اور سمیع اللہ کریں گے۔ ان کا ہدف 24 ماہ میں پاکستان کو ٹاپ 10 عالمی رینکنگ میں لانا، ایشین گیمز میڈل اور اولمپک کوالیفیکیشن کو یقینی بنانا ہے۔
120 روزہ ہنگامی ایکشن پلان
پی ایچ ایف نے فوری عمل درآمد کے لیے 120 روزہ پلان لانچ کر دیا ہے جس میں کلبوں کی اسکروٹنی اور آڈٹ کا آغاز، ایچ ای سی اور فیڈرل بورڈ کے ساتھ معاہدوں پر عمل، انٹرنیشنل کوچ کی تعیناتی کے لیے شارٹ لسٹنگ اور الیکٹورل کالج کی تصدیق شامل ہے۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا