Today News
ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کروانے کیلیے سفارتی کوششیں کررہے ہیں، ڈپٹی وزیراعظم
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے بعد پاکستان صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور کشیدگی کم کروانے کیلیے کوشاں ہے۔
کئی ممالک کے سفرا کو دی گئی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینا چاہتا تھا، پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے،حالیہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لا رہا ہے، پاکستان ایران کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور ہماری تمام تر کوششیں کشیدگی کم کرانے پر مرکوز ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام ریاستیں دوسرے ملکوں کی علاقائی خودمختاری بارے عالمی قوانین کی پابند ہیں، مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پاکستان چاہتا ہے تمام فریقین سفارت کاری اورمذاکرات کوترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر مشکل دور سے گزر رہے ہیں، پاکستان کو خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں پر انتہائی افسوس ہے تاہم ایران کی جانب سے حملے اپنے دفاع میں کئے گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلیے سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے اور مسلسل مذاکرات و سفارت کاری پر زور دیتا آرہا ہے، یواے ای میں حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں امن کے قیام کیلیے پاکستان نے موثر کردارادا کیا، غزہ کے عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کی جانی چاہیے، ہم نے غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین، امریکا اور برادر ممالک کے سا تھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، افغانستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی کے خواہاں ہیں، گزشتہ سال افغانستان کے تین دورے کئے، جن کے دوران معیشت،تجارت اور دوسرے اہم امور پر تفصیل بات ہوئی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ دوروں کے دوران ریل منصوبے کے ذریعے روابط کے فروغ پر بات ہوئی، افغان طلبا کےلیے4500 وظائف کی پیشکش کی گئی اور اُن سے صرف ایک مطالبہ کیا اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں مگر اکتوبر میں افغان سرزمین سے سنگین خلاف ورزی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس افغان سرزمین سے دہشتگردی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، قطرنے مذاکرات کی درخواست کی اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا، استنبول مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا، آپریش غضب للحق میں ٹی ٹی پی اور دیگردہشت گردعناصر کیخلاف اقدامات کئے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور کیمپ تباہ کیے،جوابی کارروائی میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، سرحدی علاقوں کے 15 سیکٹرزکے 53 مقامات پر حملے پاکستان کیلیے ناقابل قبول تھے۔
ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ کابل، ننگرہار، پکتیکا و دیگرعلاقوں میں37 مقامات کو مستند انٹیلی جنس پرنشانہ بنایا اور اقدامات انتہائی احتیاط کے ساتھ کیے گئے، کارروائیاں صرف طالبان رجیم اور دہشتگرد عناصر کیخلاف ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کیلیے تمام مناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے، حقیقت یہ ہے افغانستان اس وقت دہشت گردوں کیلیے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور ہم نے افغانستان میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
Source link
Today News
کراچی اور لاہور پروازوں کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
کراچی:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی اے اے حکام نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ممکنہ طور پر یہ اقدام داخلی سطح پر تکنیکی اور ناگزیر صورتحال کے سبب کیا گیا ہے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی روٹ 3 تا 31 مارچ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مذکورہ معاملے پرنوٹم جاری کردیا گیا۔
Today News
بھارت کیخلاف شکست کا ذمہ دار کون؟ ویسٹ انڈیز کپتان نے بتا دیا
سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ذمہ داری قبول کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ سے ایک سوال میں پوچھا گیا آیا ان کی اننگز نے ٹیم کے ایونٹ سے اخراج میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے جواب دیا کہ جی، وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہیں زیادہ تیز کھیلنا چاہیے تھا۔ لیکن اس طرح کی صورتحال میں، جب آپ کو مشکل پیش آ رہی ہو، ان کا نہیں خیال کہ انہوں نے بری بیٹنگ کی۔
https://www.espncricinfo.com/cricket-videos/shai-hope-says-sometimes-you-just-don-t-get-the-ball-away-1526592
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس طریقے سے نہیں کھیل پائے جیسے وہ عموماً کھیلتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ گیند کو دور نہیں پھینک پا رہے ہوتے۔ دوسری جانب بھارتی بولر نے بھی عمدہ بولنگ کی۔
Source link
Today News
کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکا کے تین طیارے مار گرائے، امریکا کی تصدیق
کویت سٹی: کویت میں امریکا کے تین ایف 15 طیارے دفاعی نظام کے رینج میں آکر گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹرل کمانڈ اور کویتی حکومت نے تصدیق کی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں 3 امریکی ایف 15 طیارے کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے مار گرائے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔
واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا