Connect with us

Today News

ایران کے پیشگی حملے کی کوئی انٹیلی جنس نہیں تھی، پینٹاگون کا اعتراف

Published

on


واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں تھی۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پینٹاگون حکام نے امریکی کانگریس کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹیوں کو 90 منٹ سے زائد بریفنگ دی، جس میں ایران میں کیے گئے امریکی حملے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بریفنگ سے باخبر دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے ممکنہ پیشگی حملے کے حوالے سے کوئی خفیہ اطلاع موجود نہیں تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو امریکی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم بھی شہید؛ اسرائیلی وزیر دفاع

Published

on


اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں اہم کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کارروائیاں وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر بنائیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی

ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حزب اللہ کی جانب سے ردعمل

حزب اللہ نے فوری طور پر اپنے سربراہ نعیم قاسم کے بارے میں اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تنظیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

فلسطین کی ایک جہادی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے بیروت میں حملے میں ان کے ایک اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ملکی ایئرپورٹس سے آج بھی 106 بین الاقوامی پروازیں منسوخ

Published

on



کراچی:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں کراچی سمیت دیگر ملکی ائیرپورٹس پر پیر کو 106 بین الاقوامی روٹس کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے، ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے روانہ ہونے والی انٹرنیشنل روٹس کی 106 پروازیں منزل مقصود کی جانب اڑان نہ بھرسکیں۔

کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، شارجہ، کویت، بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، پشاور ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی تمام 22 فلائٹ منسوخ کردی گئیں۔

لاہور ائیرپورٹ سے مختلف ائیرلائنز کی دبئی، ابوظبی، شارجہ، بحرین جانے والی 22 پروازیں، فیصل آباد سے 4، کوئٹہ سے 2 اور ملتان سے 4 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

تین روز کے دوران ملک بھر کے  ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو جانے والی 350 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک افغان کشیدگی کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی منتقل

Published

on



پاک افغان کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مارچ سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پنڈی منتقل کردیا ہے، پشاور کو صرف سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی ملے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم  انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے۔

لیکن گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز 5 مارچ سے 14 مارچ تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، 16 مارچ کو دو سیمی فائنل اور 17 مارچ کو فائنل پشاور میں ہوگا۔

 اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور سے منتقل کرنے کی کیا وجہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث میچز منتقل کیے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending