Connect with us

Today News

پاک افغان کشیدگی کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی منتقل

Published

on



پاک افغان کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مارچ سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پنڈی منتقل کردیا ہے، پشاور کو صرف سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی ملے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم  انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے۔

لیکن گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز 5 مارچ سے 14 مارچ تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، 16 مارچ کو دو سیمی فائنل اور 17 مارچ کو فائنل پشاور میں ہوگا۔

 اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور سے منتقل کرنے کی کیا وجہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث میچز منتقل کیے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

میزائلوں کی بارش اور عالمی خطرات

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کردیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا سے ٹیلی فون پر اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ جب کہ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے۔ تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر تاریخ کے نہایت نازک اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تہران سے لے کر تل ابیب اور یروشلم تک فضا میں کشیدگی کی گھٹن محسوس کی جا سکتی ہے۔ حالیہ میزائل حملوں، جوابی کارروائیوں، دھماکوں، سائرنوں اور فضائی دفاعی نظام کی گھن گرج نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کے نئے سلسلے اور اسرائیل کی طرف سے تہران اور دیگر شہروں میں بمباری نے نہ صرف دونوں ممالک کو براہِ راست تصادم میں دھکیل دیا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی اس بحران کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے۔ زخمیوں کی اطلاعات، تباہ شدہ املاک، جلتی ہوئی گاڑیاں اور خوفزدہ شہری اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ جنگ کا پہلا اور سب سے بڑا نشانہ ہمیشہ عام انسان بنتا ہے۔

اس بحران کا ایک نہایت اہم اور ہولناک پہلو ایران کی اعلیٰ ترین قیادت میں اچانک تبدیلی ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق نے ایران کے سیاسی و مذہبی نظام کو ایک بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایرانی ریاستی ڈھانچے کی علامت سمجھے جانے والے رہنما کی غیر موجودگی نے داخلی استحکام کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ عبوری قیادت کونسل کا قیام، جس میں اعلیٰ ریاستی شخصیات شامل ہیں، تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش ہے، مگر ایسے وقت میں قیادت کی منتقلی جب بیرونی محاذ پر شدید جنگی دباؤ ہو، داخلی یکجہتی کو چیلنج کر سکتی ہے۔ ایران کے سرکاری بیانات میں جس شدت اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہ واضح کرتا ہے کہ تہران اس صورتحال کو وجودی چیلنج کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے، خلیج فارس میں آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات اور امریکی بحری بیڑے کے خلاف کارروائی کے بیانات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تنازع اب صرف ایران اور اسرائیل تک محدود نہیں رہا۔ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے، اگر یہ آبی گزرگاہ غیر محفوظ ہو جاتی ہے تو توانائی کی قیمتیں بے قابو ہو سکتی ہیں، جس کا براہِ راست اثر ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں، مہنگائی کی شرح اور عالمی مالیاتی استحکام پر پڑے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے ملک بھر میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع اور سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی دفاعی نظام، خصوصاً میزائل شکن ٹیکنالوجی، اپنی جگہ مؤثر سہی، مگر مسلسل حملوں کی صورت میں اس کی صلاحیت بھی آزمائش میں پڑ سکتی ہے۔ مغربی یروشلم اور دیگر علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد شہریوں کا بینکروں میں منتقل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ خوف روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ ایک جدید ریاست کے شہریوں کو بھی جب بار بار پناہ گاہوں میں جانا پڑے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کی آگ سرحدوں سے آگے نکل چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے صورتحال کو مزید اشتعال انگیز بنا دیا ہے۔ ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے دعوے، مزید طاقتور جواب کی دھمکیاں اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ سفارتی راستوں کو محدود کر رہا ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں، مگر حالیہ بیانات نے براہِ راست تصادم کو بڑھا دیا ہے، اگر امریکی فوجی تنصیبات یا مفادات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچتا ہے تو امریکا کی جانب سے وسیع پیمانے کی عسکری کارروائی بعید از قیاس نہیں ہوگی۔

ایسے میں خطہ ایک بڑی طاقت کی براہِ راست مداخلت کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید اس امر کا اظہار ہے کہ اس وقت تہران داخلی اتحاد اور بیرونی مزاحمت کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے۔ بحران کے ایسے لمحات میں اکثر ریاستیں مذاکرات کو کمزوری سمجھتی ہیں، مگر تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ طویل جنگیں بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ختم ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس مرحلے پر کوئی ایسا ثالث موجود ہے جو دونوں فریقوں کو تحمل اور تدبر کی طرف مائل کر سکے؟

علاقائی ممالک کے لیے بھی یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ اردن کی جانب سے احتجاج اور سفارتی اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہمسایہ ریاستیں اس کشیدگی کو اپنے لیے براہِ راست خطرہ سمجھ رہی ہیں۔ بحرین اور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کی اطلاعات نے خلیجی سلامتی کے پورے نظام کو لرزا کر رکھ دیا ہے، یہ تنازع خلیجی ریاستوں تک پھیلنے کی صورت میں عالمی سطح پر اس کے اثرات کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔پاکستان کے لیے بھی یہ لمحہ آزمائش ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس اور ایرانی سرزمین سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ اسلام آباد صورتحال کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہے۔ پاکستان تاریخی، مذہبی اور سفارتی حوالوں سے ایران کے قریب رہا ہے، جب کہ خلیجی ممالک اور امریکا کے ساتھ بھی اس کے تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔

ایسے میں متوازن اور دانشمندانہ پالیسی اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ پاکستان کسی بلاواسطہ یا بالواسطہ تصادم کا حصہ نہ بنے۔ سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرنا پاکستان کے مفاد میں بھی ہے اور خطے کے امن کے لیے بھی۔اس بحران کا ایک اور پہلو اطلاعاتی جنگ ہے۔ دونوں اطراف سے ہلاکتوں اور نقصانات کے دعوے کیے جا رہے ہیں جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق مشکل ہے۔ جدید دور میں جنگ صرف میدانِ کارزار تک محدود نہیں رہتی بلکہ میڈیا، سوشل میڈیا اور بیانیے کے محاذ پر بھی لڑی جاتی ہے۔ عوامی رائے کو ہموارکرنا، قومی جذبات کو ابھارنا اور عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کرنا ہر فریق کی حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے۔ ایسے میں ذمے دار صحافت کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے تاکہ افواہوں اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جا سکے۔

 اگر موجودہ جنگ مزید پھیل جاتی اور مکمل جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے تو یہ خطے کے تزویراتی توازن کو یکسر بدل سکتا ہے۔ معاشی اثرات بھی کم سنگین نہیں ہوں گے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ، سپلائی چین میں رکاوٹیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہونا دنیا بھر کی معیشتوں پر اثر انداز ہوگا۔ ترقی پذیر ممالک، جو پہلے ہی قرضوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، مزید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انسانی امداد، مہاجرین کا بحران اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی ایک نئے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔

یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ قیادت کے بیانات اور عوامی جذبات کے درمیان ایک نازک توازن ہوتا ہے۔ انتقامی بیانات وقتی طور پر قومی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں، مگر طویل المدت امن کے لیے حکمت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ جنگ کا آغاز اکثر جذبات کے زیرِ اثر ہوتا ہے مگر اس کا اختتام عقل و دانش سے ہی ممکن ہوتا ہے، اگر عالمی طاقتیں، علاقائی ریاستیں اور بین الاقوامی ادارے فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات نہ کریں تو یہ بحران ایک وسیع تر تباہی میں بدل سکتا ہے۔

آج دنیا کو اس سوال کا سامنا ہے کہ کیا طاقت کے بل بوتے پر مسائل حل کیے جا سکتے ہیں یا پائیدار امن کے لیے مکالمہ ناگزیر ہے؟ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی دہائیوں سے جنگوں، بغاوتوں اور بیرونی مداخلتوں کا شکار رہا ہے۔ ایک نئی اور ہمہ گیر جنگ نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری جنگ بندی، ثالثی اور مذاکرات کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انسانی جانوں کا تحفظ، عالمی معیشت کا استحکام اور بین الاقوامی قانون کا احترام اسی میں مضمر ہے کہ جنگ کی آگ کو مزید بھڑکنے سے روکا جائے۔اگر اس نازک لمحے پر تدبر کا راستہ اختیار نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں اس غفلت پر کبھی معاف نہیں کریں گی۔ طاقت کا استعمال آسان ہے، مگر امن کی تعمیر صبر، حکمت اور باہمی احترام کا تقاضا کرتی ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو خطے کو تباہی کے دہانے سے واپس لا سکتا ہے اور انسانیت کو ایک اور بڑے المیے سے بچا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ضرورت پڑنے پر ایران میں اپنی فوج بھی اتار سکتے ہیں؛ ٹرمپ کی نئی دھمکی

Published

on


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں امریکی برّی فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سابق امریکی صدور کی طرح قطعی اعلان نہیں کرتے کہ کسی بھی صورت میں برّی فوج استعمال نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر حال میں برّی فوج نہیں بھیجی جائے گی لیکن اگر ضرورت ہوئی تو اسے خارج از امکان بھی نہیں سمجھا جا سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف سب سے بڑی شدت کے فضائی حملے ابھی نہیں کیے گئے۔ اصل بڑی لہر ابھی آنا باقی ہے جو جلد آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اب تک کی بڑی لہر ہوگی جس میں بڑے پیمانے پر اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے بارے میں بتایا کہ حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ تہران میں ایک اجلاس میں موجود تھے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں میں تقریباً 49 اعلیٰ ایرانی رہنما مارے گئے جن میں فوجی اور سکیورٹی قیادت کے افراد بھی شامل تھے۔

عرب ممالک کی شمولیت پر حیرت

امریکی صدر نے کہا کہ اس جنگ میں ایک بڑی غیر متوقع پیش رفت یہ رہی کہ ایران نے بعض عرب ممالک کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد وہ ممالک خود جنگ میں زیادہ سرگرم ہوگئے۔

ٹرمپ کے مطابق ابتدا میں ان عرب ممالک کا کردار محدود رہنے کا امکان تھا، تاہم حملوں کے بعد وہ خود اس تنازع میں شامل ہونے پر اصرار کر رہے ہیں۔

خامنہ ای کی جگہ کون لے گا؟

ایران میں نئی قیادت کے حوالے سے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ملک کا اگلا رہنما کون ہوگا۔

البتہ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کی موجودہ قیادت جوہری مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اب کافی دیر ہوگی۔ انھیں یہ فیصلہ ایک ہفتے پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

Finance minister global situation – ایکسپریس اردو

Published

on


وفاقی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورت حال کی وجہ سے خطرات ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا کہ اگرچہ معاشی اعشاریے بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور بعض شعبوں میں بحالی کے آثار نمایاں ہیں تاہم عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل ممکنہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن سے اہم ملاقات کی، جس کی قیادت مشن چیف آئیوا پیٹرووا( Iva Petrova) کر رہی تھیں اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک،سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے کے آغاز کے سلسلے میں ہوئی، جس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتِ حال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد حکومت نے مشکل مگر ناگزیر اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی نظم و ضبط اور میکرو اکنامک استحکام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس نظام اور توانائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہیں جبکہ ٹیکس انتظامیہ میں افرادی قوت، طریقۂ کار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامع تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ ٹیکس پالیسی سازی مضبوط معاشی اصولوں کے تحت کی جا سکے۔

نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے وزیرِ خزانہ نے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم لین دین اور تنظیمِ نو کے اقدامات رواں سال آگے بڑھائے جائیں گے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق حالیہ پیش رفت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی معیشت کی درست سمت کا مظہر ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نجکاری اور تنظیمِ نو کا عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری رہے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے حجم میں کمی، بعض وزارتوں کے انضمام اور چند اداروں کی بندش جیسے اقدامات کو بھی وسیع تر عوامی شعبہ اصلاحات کا حصہ قرار دیاجن کا مقصد کارکردگی اور طرزِ حکمرانی میں بہتری لانا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمتِ عملی کو دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی سہولت کاری اور ٹیرف میں تدریجی اصلاحات کے ذریعے مسابقت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ درآمدی انحصار کم کیا جا سکے۔

سیلابی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی گنجائش کی دستیابی نے بروقت امدادی اور بحالی اقدامات کو ممکن بنایا، جس سے ثابت ہوا کہ معاشی استحکام نے ملک کی بیرونی اور موسمیاتی جھٹکوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ معاشی اعشاریے بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور بعض شعبوں میں بحالی کے آثار نمایاں ہیں تاہم عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل ممکنہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ معاشی استحکام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت سماجی اثرات سے بھی آگاہ ہے اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سماجی اخراجات میں بہتری کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کی چیف آئیوا پیٹرووا نے وزیرِ خزانہ کی بریفنگ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سمیت جاری جائزوں پر تبادلۂ خیال مفید رہا ہے دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں ورچوئل ملاقاتوں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending