Connect with us

Today News

آسمان پر بلڈ مون کا خوبصورت منظر، رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

Published

on



کراچی:

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج منگل کو ہوگا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی منظر نہایت دلکش ہوگا اور آسمان پر چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا، جسے عام طور پر “بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہوگا۔

شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور 4 بجکر 34 منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا، جب چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا، جبکہ جزوی گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 17 منٹ پر ہوگا۔ رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جس کے باعث شہریوں کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر کئی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی خصوصی عینک کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسے محفوظ طریقے سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے اس خوبصورت قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، اسٹیل مل سے اسکریپ چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے اسکریپ کی چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور اسکریپ کی چوری میں ملوث 4 ملزمان جہانگیر ، عبدالرحیم ، عقیل احمد اور عادل عرف عدیل کو گرفتار کر کے 35 کلو سے زائد کاپر وائر برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ علاقے میں اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عقیل احمد نے خود کو پاکستان رینجرز کا اہلکار ظاہر کیا تھا جسے ادارے نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔ 

گرفتار ملزمان چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

جبکہ بن قاسم پولیس گرفتار ملزمان  کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، سعدی ٹاون میں نوجوان کی گودام سے گولی لگی لاش ملی

Published

on


شہر قائد کے علاقے سعدی ٹاون میں نوجوان کی گودام سے گولی لگی لاش ملی ، پولیس واقعے منگنی ٹوٹنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صفورا گوٹھ سعدی ٹاون بلاک 2میں قائم گودام کے اندر فائرنگ کے پراراسرار واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 21 سالہ منیب ولد یاسر فیاض کے نام سے کی گئی۔ 

اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد محمود نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی چند ماہ قبل منگنی ہوئی تھی جو کسی وجہ سے ختم ہوگئی جس پر وہ دلبرداشتہ تھا اور اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ 

جس گودام میں واقعہ پیش آیا ہے وہ متوفی کے والد کا جہاں وہ پیمپرز کا کاروبار کرتا ہے جبکہ اسلحہ والد کا لائسنس یافتہ بتایا جاتا ہے۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم اس حوالے سے مزید چھان بین کا عمل جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

قابل تصدیق یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا، سینئر سیکیورٹی اہلکار

Published

on


ایک سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک افغان طالبان حکومت پاکستان کو دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے قابل تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور آپریشن کا دورانیہ مکمل طور پر زمینی حقائق اور عملی اقدامات پر منحصر ہوگا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف عناصر کے لیے استعمال ہونے دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان حکومت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والے گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور مسخ شدہ مذہبی نظریے کی آڑ میں جنگی معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو پاکستانی شہریوں، مساجد اور بچوں پر مسلط دہشت گردی کے تناظر میں دفاعِ خود کے زمرے میں آتے ہیں۔

بتایا گیا کہ اب تک 180 سے زائد چوکیاں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 30 سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا گیا ہے، جنہیں دہشت گرد لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

اہلکار نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات آپریشن کی پیش رفت سے متعلق مسلسل تفصیلات جاری کر رہی ہے اور مکمل شفافیت اختیار کی گئی ہے۔

ان کے مطابق افغان طالبان اور ان کے مبینہ سرپرست سوشل میڈیا اور سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے من گھڑت پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، اس لیے تمام دعوؤں کی تصدیق ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں اور کارروائیاں صرف ان عناصر کے خلاف ہیں جو پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث یا معاون ہیں۔ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، یہ افغان عوام کا داخلی معاملہ ہے۔

ایران کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ پاکستان متوازن اور ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

پاکستان نے ایران کی جانب سے برادر عرب ممالک کو نشانہ بنانے پر اپنے تحفظات واضح کیے ہیں، تاہم ایک مستحکم اور پُرامن ایران کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ پاکستان اگلا ہدف ہو سکتا ہے، بے بنیاد ہے اور پاکستان اپنی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ملک گیر احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن احتجاج کی آڑ میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور شرپسند عناصر کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آخر میں سینئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دشمن کے ہر مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending