Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دونوں سیمی فائنل میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اس میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ایلنگ ورتھ دو سال قبل اسی مرحلے پر جنوبی افریقا کی یادگار فتح میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں، جب پروٹیز نے افغانستان کو صرف 56 رنز پر آؤٹ کر کے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس بار وارف نے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف جیت کی نگرانی کی تھی۔
کولکتہ میں اس اہم مقابلے کے لیے نتن مینن کو تھرڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راڈ ٹکر فورتھ امپائر ہوں گے۔ میچ ریفری کی ذمہ داری جواگل سری ناتھ کو سونپی گئی ہے۔
دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کرس گیفنی اور علاؤالدین پلیکَر آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
گیفنی 2024 میں اسی مرحلے پر بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، جس میں بھارت نے 68 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ممبئی میں ایڈرین ہولڈ اسٹاک تھرڈ امپائر، پال رائفل فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
Today News
خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا، برطانوی اخبار کا انکشاف
لندن / تہران: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔
اخبار کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی۔ مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہوں اور آنے جانے کے راستوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاء سے متعلق پیشگی معلومات حاصل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے، جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔ ان دعوؤں پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہیسن کی من مانیاں گرین شرٹس کو لے ڈوبیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں مائیک ہیسن کی من مانیاں گرین شرٹس کو لے ڈوبیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سپرایٹ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی، غیر معیاری کارکردگی پر کھلاڑیوں پر ہر جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، البتہ اس میں صرف پلیئرز ہی ذمہ دار نہیں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا بھی اہم کردار ہے۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کوچ نے نہ صرف سلیکٹر بلکہ کپتان کا کام بھی سنبھالا ہوا تھا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انہیں اختیارات دیے لیکن وہ حد سے تجاوز کر گئے۔
ان من مانیوں کا ٹیم کو شکست کی صورت میں نتیجہ بھگتنا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ورلڈکپ سے قبل سلیکٹرز نے جو اسکواڈ منتخب کیا اس میں بابر اعظم شامل نہ تھے، البتہ ہیسن نے زور دے کر انہیں ٹیم کا حصہ بنوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران مڈل آرڈر کمزور تھا لہذا سینئر بیٹر کی شمولیت ضروری ہے، یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور بابر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔
مسلسل ناکامیوں کے باوجود صائم ایوب کو کھلانے کی وجہ سے فخر زمان کو باہر بیٹھنا پڑا، اسی طرح سلمان علی آغا کو تیسری پوزیشن پر بھیجنے کا فیصلہ بھی بیک فائر کر گیا۔
پلئینگ الیون، ٹاس جیت کر کیا کرنا ہے اس قسم کے فیصلوں میں بھی کوچ پیش پیش ہوتے، سلمان آغا کمزور کپتان ثابت ہوئے اور اپنی کوئی بات نہیں منوا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیسن کا اس حد تک کنٹرول رہا کہ کس بولر کو کب بولنگ دینا ہے یا بیٹنگ میں کسے کب بھیجنا ہے یہ بھی وہی طے کرتے۔
بھارت سے میچ میں عثمان طارق کو تاخیر سے بولنگ دینے کا فیصلہ ہیسن اور بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے کیا، انہوں نے ہی ابرار احمد کو باہر کیا تاکہ شاداب خان کی جگہ کو خطرہ نہ ہو۔
انگلینڈ کیخلاف میچ میں جب عثمان طارق نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے لی تو حیران کن طور پر ان سے اگلا اوور کروانے کے بجائے صائم ایوب کو گیند تھما دی گئی، اس کی ہدایت بھی کپتان کو کوچ سے ملی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سلمان آغا کی غلطی یہ تھی کہ وہ ہیسن کی ہر بات پر عمل کرتے رہے۔
اس سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز میں جب اس وقت کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کو کوچ اسی طرح میدان میں ہدایات بھیجتے رہے تو انہوں نے عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ہیسن ان سے ناراض ہو گئے تھے۔
بعض سینئر کھلاڑی اس پر بھی ناخوش رہے کہ کوچ نے کبھی انہیں ڈراپ کرنے کی وجہ نہ بتائی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کو کوچ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ موصول ہو چکی ہے، البتہ فوری طور پر کسی فیصلے سے گریز کرتے ہوئے انہیں بنگلادیش کے دورے پر ٹیم کے ساتھ ہی بھیجا جائے گا، البتہ اس کے بعد پوزیشن پر برقرار رہنا یقینی نہیں لگتا۔
Today News
اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
فیصل ٹاؤن پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے وارداتیں کرنے والے 2 رکنی چور گروپ گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گروپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان فیصل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر ریکی کرتے۔ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے آئے شہریوں سے ملزمان دھوکے سے کارڈ تبدیل کر لیتے تھے۔
گروپ نے چند روز قبل قیصل ٹاون میں پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کو لوٹا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں2 ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتار گروپ سے لوٹی گئی 85000 نقدی چوری شدہ موٹر سائیکل و پستول برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ عمران اور انس گرفتار تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition