Connect with us

Today News

ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی

Published

on


ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز ٹیم کی نئے مالک کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سلمان نصیر اورحمزہ مجید نے واضح کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔

گوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور ٹیم کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کی ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے۔

حمزہ مجید نے گوہر شاہ کے ساتھ شئیرنگ فارمولا کی تفصیلات خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کو میڈیا میں نہ لانے پر بات ہوئی ہے، گوہر شاہ کا جذبہ اور جنون مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔

سلمان نصیر کے مطابق گوہر شاہ نے سی ای او بننے کے بعد فرنچائز کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز کو خریدنے کے لیے دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا تاہم خوش قسمتی سے اب اسی سال ہی یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز فینز بھی ہمارے دل کے قریب رہیں گے۔

گوہر شاہ کے مطابق ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں، اگلے سال جہاں ضروری ہوا ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچیں گے۔ ہم نے اپنا کوچنگ اسٹاف بھی رکھا ہوا ہے جو بہترین کوچز پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کے فینز سے اپیل ہے کہ ان کی ٹیم ان کو واپس مل گئی ہے، خوشیاں منائیں اور بھرپور سپورٹ کریں۔

علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شوبز میں آنے پر والد نے ایک سال تک بات نہیں کی، یشما گل کا انکشاف

Published

on


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ان کے والد ایک سال تک ان سے ناراض رہے اور بات چیت بند رکھی۔

یشما گل نے اپنے کیریئر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ آسٹریلیا میں تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شروع سے ہی شوبز کی دنیا اپنی طرف متوجہ کرتی تھی، اسی لیے انہوں نے اسی میدان کو اپنے مستقبل کے لیے منتخب کیا۔ آج وہ ڈرامہ انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام حاصل کر چکی ہیں اور کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔

حال ہی میں وہ نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے جڑی نجی زندگی کے اہم پہلو شیئر کیے۔ اداکارہ کے مطابق ان کے والد شوبز انڈسٹری کے بارے میں عمومی تاثر کی وجہ سے اس پیشے کے خلاف تھے۔ جب انہوں نے باقاعدہ اداکاری شروع کی تو ان کے والد نے تقریباً ایک سال تک ان سے گفتگو نہیں کی۔

یشما گل نے بتایا کہ ایک سال بعد رمضان المبارک کے دوران انہوں نے والد کو سلام کیا تو انہوں نے جواب دیا، اور یوں دونوں کے درمیان جمی برف پگھلنا شروع ہوئی۔ بعد ازاں جب اداکارہ نے عمرہ ادا کرنے کا ارادہ کیا تو انہیں محرم کی ضرورت تھی، جس پر انہوں نے اپنے والد سے ساتھ چلنے کی درخواست کی۔ ان کے والد عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان کے ہمراہ گئے۔

اداکارہ کے مطابق اس سفر کے دوران جب ان کے والد نے دیکھا کہ لوگ ان کی بیٹی کو اس کے پیشے کی وجہ سے عزت اور خصوصی احترام دے رہے ہیں تو ان کا نقطۂ نظر بدلنا شروع ہوا۔ انہیں احساس ہوا کہ شاید ان کی بیٹی درست راستے پر ہے۔ اسی تجربے کے بعد دونوں کے تعلقات میں بہتری آئی اور وہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔

یشما گل کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں مداح ان کی خاندانی کہانی اور والد کے ساتھ مفاہمت کو سراہ رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

’کوئی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ سینیٹ میں نعرہ لگانے والے سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا

Published

on


واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق فوجی کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی میرین برائن میک گینس سماعت کے دوران صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس اجلاس کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ ’کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘، جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور انہیں زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر لے گئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم شیھے، جو خود بھی سابق امریکی فوجی ہیں، اس موقع پر پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو ہال سے باہر لے جانے میں معاونت کر رہے تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکہ میں سیاسی اور عوامی سطح پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بیوی پر ظالمانہ تشدد کرنے والا شوہر سیف سٹی کی مدد سے گرفتار

Published

on


لاہور میں بیوی پر ظلم کرنے والے شوہر کیخلاف خاتون کی والدہ نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کر کے فوری مدد طلب کی۔

تفصیلات کے مطابق والدہ کے مطابق داماد نے بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کر دیا۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی طویل عرصے سے گھریلو تشدد اور ہراسانی کا شکار تھی
اطلاع ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کو روانہ کیا۔

وہاڑی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر ملزم نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
خاتون کی والدہ نے فوری کارروائی پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

خواتین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو گھر بیٹھے شکایت درج کرانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ظلم، تشدد یا ہراسانی کی صورت میں فوری ایمرجنسی ہیلپ لان 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر فوری معاونت حاصل کریں۔





Source link

Continue Reading

Trending