Today News
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
دبئی:
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔
تاہم دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔
Today News
امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر ابہام؛ فرانس کا جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا اعلان
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے یورپ کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ملک کے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس، جرمنی اور نیٹو نے بھی ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر اپنے اپنے مؤقف واضح کر دیے ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سکیورٹی ضمانتوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ فرانس کو اپنی دفاعی حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینا پڑا اپنی خودمختار دفاعی پالیسی کے تحت جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں اضافہ کریں گے۔
خیال رہے کہ فرانس یورپی یونین کی واحد ایٹمی طاقت ہے اس لیے اس کا یہ فیصلہ پورے یورپ کی سیکیورٹی پالیسی پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بحران کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب جرمنی نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کا اس تنازع میں عسکری شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور برلن سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔
نیٹو اتحاد نے بھی ایران سے متعلق کسی ممکنہ جنگ میں براہ راست شمولیت سے انکار کیا ہے۔
اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو اس وقت خطے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم کسی مشترکہ فوجی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
Today News
مشرق وسطیٰ کیلئے فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے کھربوں کا نقصان
مشرق وسطیٰ کے لیےفضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے ائیرلائنز کو کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سات انتہائی مصروف ہوائی اڈوں پرپروازوں کی منسوخی سے ائیرلائنز کو اب تک اندازاً دو کھرب 15 ارب روپے سے زائد ریونیو نقصان ہوچکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے اور4 دن میں صرف پاکستان کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے منسوخی سے ایئرلائنز کو 10 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مزید بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال مزید سنگین رہی اور فضائی آپریشن بحال نہیں ہوا تو ائیرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو ریفنڈز اور رہائش کے اضافی اخراجات بھی ائیرلائن کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
Source link
Today News
آئی ایم ایف تکنیکی معاونت مشن کی پیشکش پھر مسترد
اسلام آباد:
پاکستان نے ایک بار پھرآئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اور انسدادِ بدعنوانی فریم ورک میں موجود خامیاں دور کرنے کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کے جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے یہ پیشکش دہرائی، تاہم وزارتِ خزانہ نے مؤقف اختیارکیاکہ حکومت کے پاس 142 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمدکیلیے اندرونی صلاحیت موجودہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پاکستان میں گورننس مضبوط بنانے اور بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے تکنیکی معاونت کی خواہش ظاہرکرچکاہے،حکومت پہلے ہی برطانیہ کے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس سے اس ایکشن پلان پر عملدرآمد میں معاونت حاصل کررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے 59 ترجیحی اور 83 تکمیلی اقدامات پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ جاری کیا تھا، جن پر آئندہ تین برس میں عملدرآمدکیاجانا ہے۔
اس سے قبل حکومت نے کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ تقریباً دو ماہ کی تاخیر سے اس وقت جاری کی جب آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کیلیے اسے پیشگی شرط قرار دیا۔
ادھرگلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک کی حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف کی تشخیصی رپورٹ کو تجزیاتی طور پر مضبوط اور غیر معمولی حد تک واضح قرار دیاگیا،جس میں اہم امورکو نظراندازکیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کے طریقہ کارکمزور ہیں،حساس اصلاحات کومؤخریاکمزورکردیاگیا،صوبائی سطح کی گورننس کاناکافی جائزہ لیاگیااور ادارہ جاتی خودمختاری کومؤثر انداز میں یقینی نہیں بنایاگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے گورننس ایکشن پلان پر عملدرآمدکی سہ ماہی رپورٹس جاری کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی دریافت کیاکہ آیاتینوں عملدرآمدکمیٹیوں میں سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں یانہیں،حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ سول سوسائٹی کوشامل کیاجائیگا۔
آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کامزید جائزہ لینے کیلیے بھی ورچوئل اجلاس منعقدکیاہے۔
پاکستان نے وعدہ کیاکہ وہ منی لانڈرنگ مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن مؤثر بنائے گا،مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کے معیار اور تعدادمیں اضافہ کریگا،مالیاتی تحقیقات کیلیے اداروں کی صلاحیت بڑھائے گااور اثاثہ جات کی ریکوری میں تعاون بہتر بنائیگا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition