Connect with us

Today News

اسرائیلی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے کو ایران کا سپریم لیڈر بنانے کا دعویٰ کر دیا

Published

on


ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے متعلق ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

تاہم اس خبر کی تاحال ایرانی سرکاری حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کی مذہبی و سیاسی قیادت کے اندرونی مشاورتی عمل کے بعد سامنے آیا، لیکن سرکاری ذرائع خاموش ہیں جس کے باعث صورتِ حال غیر واضح ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے انتظامات طے کر لیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران میں تعزیتی اجتماع امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوگا، جس کے بعد تدفین مشہد میں کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کا آئینی اختیار مجلسِ خبرگان کے پاس ہوتا ہے، جسے انگریزی میں اسمبلی آف ایکسپرٹس کہا جاتا ہے۔

یہ مجلس 88 ممتاز علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کے اراکین کا انتخاب ہر آٹھ سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں کرد عسکریت پسند گروہ کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، ترکی

Published

on


ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی کرد عسکریت پسند گروہ (PJAK) کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی ممکنہ کارروائیاں ایران کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات سامنے آئیں کہ ایرانی کرد ملیشیاؤں اور امریکا کے درمیان ایران کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں مشاورت ہوئی ہے، جس میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی کرد ملیشیاؤں نے امریکا سے اس بارے میں مشورہ کیا کہ وہ ایران کے مغربی علاقوں میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے خلاف کس طرح کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل بعض امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک ہزار عراقی کرد جنگجوؤں نے ایران کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور ہزاروں افراد سرحد عبور کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے کرد جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم ایرانی خبر ایجنسی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے داخل ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

Published

on


سابق کپتان بابر اعظم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم کو لاہور وائٹ کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 7 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز میں پشاور میں کھیلے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

 ملک میں پیٹرول کی قلت شروع، حکومت کا ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Published

on


پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول پمپس پر قلت شروع ہونا شروع ہو گئی ہے، دوسری جانب حکومت نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسیمع خان  نے کہا کہ  ملک میں پیٹرول کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ مختلف پیٹرول پمپس پر قلت  ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔  پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، اس سے غریب، موٹر سائیکل سوار طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ آئی جی سندھ پیٹرول پمپس کی سیکیورٹی یقینی بنائیں ۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ  لوگ بڑی مقدار میں پیٹرول پمپوں سے پیٹرول کی خریداری کر رہے ہیں ۔ حکومت پیٹرولیم کے ذخائر  کی وافر موجودگی پر جھوٹ بول رہی ہے۔ ڈیلرز کو اس کی اوسطاً سیل سے 50 فیصد کم پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہیں، پیٹرول پمپوں پر جھگڑے شروع ہوگئے ہیں ۔ کل ہم پر الزام عائد نہ کیا جائے کہ ہم گڑ بڑ کررہے ہیں۔ پیٹرول پر ٹیکس اور لیوی فوری ختم کی جائے۔ حکومت سے بات کرتے ہیں تو وہ کمیٹی بنا دیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کرنے جارہی ہے ۔ ہم اتنا مہنگا پیٹرول نہیں دے سکتے یا تو ہم پیٹرول پمپس بند کردیں ۔ شہر کے متعدد پیٹرول پمپس ڈرائی ہورہے ہیں ۔ اس صورتحال میں امن و امان کا خطرہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے  ذخائر وافر ہیں، حکومت

دوسری جانب جغرافیائی و علاقائی صورتحال کے پیشِ نظرحکومت نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو قومی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اوگرا نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں اور نہ ہی غیر ضروری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا انہیں غیر مجاز مقامات پر رکھنے میں ملوث کسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بالخصوص وہ مقامات جو باقاعدہ لائسنس یافتہ آئل ڈپو یا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے علاوہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض عناصر ایسے حالات میں ناجائز منافع خوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی کوشش کرتے ہیں۔ اس رحجان کی روک تھام کے لیے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کریں تاکہ وہ معائنہ کریں اور جہاں کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پائی جائے وہاں متعلقہ مقامات کو سیل کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید برآں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آئل ڈپوز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی کی روک تھام کی جاسکے۔





Source link

Continue Reading

Trending