Connect with us

Today News

ایران کے پاس نہ نیوی بچی نہ ایئر فورس اور نہ ہی ریڈار باقی ہیں، ٹرمپ 

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب نہ تو بحریہ، نہ فضائیہ اور نہ ہی ریڈار بچے ہیں بلکہ ان  کے میزائل لانچرز بھی تیزی سے ختم کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار پولیٹیکو کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے اسلحے کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے دفاعی کمپنیوں کو ہنگامی حکم کے تحت ہتھیار بنانے کا حکم دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت کے زندہ بچ جانے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہوں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نئے لوگ بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور بہت سے لوگ ایرانی سپریم لیڈر کا عہدہ چاہتے ہیں۔ان میں سے کچھ لوگ بہت اچھے بھی ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے کسی فرد کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ ابھی دیر نہیں ہوئی۔ اس کا امکان موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات نہ بھولیں کہ 49 سینئر ایرانی رہنما مارے جا چکے ہیں۔ ان کی نیوی، ایئر فورس اور ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اسرائیل کو زبردستی ایران پر حملے کے لیے آگے کیا کیوں کہ میرے خیال میں وہ پاگل (ایران ) پہلے حملہ کرنے والے تھے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے عرب ممالک پر حملوں پر کہا کہ ایران اب اُن خلیجی ممالک پر بھی حملے کررہا ہے جو غیر جانبدار تھے۔ اب وہ تمام ممالک ایران کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مصباح الحق اور سرفراز احمد سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

Published

on


سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے چار رکنی سلیکشن کمیٹی کی از سر نوتشکیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اب سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کاحصہ بنالیا ہے، اس طرح اب چار رکنی سلیکشن کمیٹی ٹیموں کا انتخاب کیا کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، اسد شفیق، مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بھی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے پہلے سلیکشن میں اپنی رائے دیا کرتے تھے تاہم اب ان کو باقاعدہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا لیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

جاوید اقبال مرزا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل منتخب

Published

on



فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے کے لیے جاوید اقبال مرزا کو میرٹ پر منتخب کرتے ہوئے ان کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایف پی ایس سی کی جانب سے باضابطہ پبلک نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدے کے لیے ریکمنڈ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق مذکورہ اسامی کے لیے دیگر امیدوار یا تو انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے یا میرٹ کی فہرست میں پیچھے رہ گئے لہٰذا اس معاملے میں مزید کسی قسم کی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ٹیچر اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے جاوید اقبال مرزا کو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای مقرر کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی سے محکمہ تعلیم میں انتظامی استحکام آئے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب؛ کچے کے علاقے میں لاہور طرز کا سیف سٹی پروجیکٹ بنانے کا فیصلہ

Published

on



لاہور:

پنجاب حکومت نے لاہور کی طرز پر کچے کے علاقے میں سیف سٹی پروجیکٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت کچے کے علاقے کے جغرافیائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دریائی جزائر اور گھنے جنگلات کی نگرانی ایک بڑا چیلنج ہے، جبکہ گنے کی فصلیں جرائم پیشہ عناصر کے لیے پناہ گاہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچے کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر منصوبے میں تھرمل اور ٹیذرڈ ڈرونز کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسی طرح رات کے وقت مؤثر مانیٹرنگ کے لیے تھرمل کیمروں اور گاڑیوں کی جدید ٹریکنگ سسٹم کو بھی شامل کیا جائے گا۔

منصوبے میں انٹیگریٹڈ کنٹرول روم کے ذریعے مربوط آپریشنز اور سولر پاورڈ سرویلنس سائٹس کے ذریعے دور دراز علاقوں کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے اور مجموعی طور پر اس پر 67 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending