Today News
کاٹن ایئر 2025-26، ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار مقررہ ہدف سے 45 فیصد کم
کراچی:
ملک میں کاٹن ایئر2025-26 کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوار کا حجم 1.5فیصدکے اضافے سے 56لاکھ 7ہزارگانٹھوں پرمشتمل رہی، تاہم یہ پیداوار مقررہ ہدف کے مقابلے میں 45لاکھ 93ہزار بیلز (45فیصد)کم رہی ہے۔
پی سی جی اے کی رپورٹ میں دلچسپ امر یہ ہے کہ سندھ و بلوچستان میں کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں پیداواری ہدف تقریباً 17فیصد کم ہونے کے باوجودوہاں کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں تقریباً 7.60فیصد زائدہوناہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایاکہ فیڈرل کمیٹی آن ایگریکلچر نے کاٹن ایئر2025-26 کیلیے کپاس کامجموعی ملکی پیداواری ہدف ایک کروڑ 2لاکھ گانٹھ مقررکیا تھا،جس میں سے پنجاب کیلیے 55لاکھ53ہزارگانٹھ ،جبکہ سندھ وبلوچستان کیلیے 46لاکھ 27ہزارگانٹھ مقررکیاگیاتھا۔
تاہم پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونیوالی زیرتبصرہ سال کی حتمی پیداواری رپورٹ کے مطابق اس سال کے دوران کپاس کی کل پیداوار 56لاکھ 7لاکھ گانٹھ رہی، جوکہ ہدف کے مقابلے میں ریکارڈ 45فیصد کم رہی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار 26لاکھ 93ہزار بیلزرہی جوکہ ہدف کے مقابلے میں 28لاکھ 60ہزارگانٹھ (51.50فیصد) کم رہی، جبکہ سندھ و بلوچستان میں اس سال کپاس کی پیداوار29لاکھ 15ہزارگانٹھ رہی جوکہ ہدف کے مقابلے17لاکھ 12ہزارگانٹھ (37فیصد) کم رہی۔
انہوں نے بتایاکہ رواب سال ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 51لاکھ 88ہزار روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی جبکہ برآمدکنندگان نے جننگ فیکٹریوں سے ایک لاکھ 78گانٹھیں خریدیں۔
جننگ فیکٹریوں، برآمد کنندگان،غلہ منڈیوں اور کاشت کاروں کے پاس روئی کی کل ملا کر تقریباً 4لاکھ گانٹھوں کے ذخائرموجود ہوسکتے ہیں، جن میں سے توقع ہے کہ معیاری روئی کے اسٹاکس تقریباً ایک لاکھ 25گانٹھوں کے لگ بھگ ہوسکتے ہیں۔
اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ٹیکسٹائل ملوں مالکان کی جانب سے معیاری روئی کی درآمدات میں خاصی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میں روئی کی درآمد میں متوقع غیر معمولی تاخیر کے باعث اندرون ملک روئی کی قیمتوں میں تیزی کارجحان متوقع ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے رواں سال روئی کی 40لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کیے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر برازیل اور امریکاسے کیے گئے ہیں، تاہم عالمی منڈیوں کے حالات بہتر ہونے کی صورت میں پاکستانی ملزروئی کی درآمد بارے مزید معاہدے کر سکتے ہیں۔
پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے کے دوران جننگ فیکٹریوں میں روئی کی 62ہزار 300گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جوکہ فروری 2025 کی نسبت ریکارڈ 348فیصد زائد ہے۔
جبکہ پنجاب میں اس وقت 67جننگ فیکٹریاں فعال ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ جننگ فیکٹریوں میں ابھی تک کپاس کی آمد جاری ہے اس لیے پی سی جی اے کو چاہیے تھا کہ وہ کپاس کے حتمی پیداواری اعدادوشمار 31مارچ تک کے تین اپریل کو جاری کرتی جس سے کپاس کی پیداوار بارے بہترصورتحال واضح ہوسکتی۔
احسان الحق نے بتایاکہ ایف سی اے کپاس کا پیداواری ہدف 170کلو گرام فی گانٹھ کے حساب سے مقررکرتی ہے ۔
Today News
Pakistan Qualifies for Hockey World Cup 2026
پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ 2026 میں جگہ پکی۔
Today News
ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالے تو معاہدہ ہوگا ورنہ نہیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے اور وہاں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں بڑا بیان سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ اب ایران کے لیے واحد قابل قبول راستہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا بچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا جو قابل قبول اور بہتر ہو۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو سکے گا۔ مستقبل میں ایران ایک بڑا اور مضبوط معاشی ملک بن سکتا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر یہ بھی کہا کہ ایران کا مستقبل روشن ہوگا اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان کو ان کے سیاسی نعرے سے ملتا جلتا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف فوجی اور اسٹریٹجک اہداف پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔
Today News
ڈوین جانسن کی افطار میں شرکت کی ویڈیو وائرل، کیا اسلام قبول کرلیا؟
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن ’’دی راک‘‘ کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کے متنضاد تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
ڈوین کی افطار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو رمضان کے احترام کی علامت قرار دے ہے ہیں۔ بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور اسے جعلی خبر کہا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دراصل انڈونیشیا سے بنائی گئی اے آئی ویڈیو معلوم ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے اس سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص دراصل ڈوین جانسن نہیں ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ وہ نہیں ہیں بلکہ انہیں غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے تبصروں کے بعد ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
تاہم خود ڈوین جانسن کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔
Source link
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority