Connect with us

Today News

آئی ایم ایف تکنیکی معاونت مشن کی پیشکش پھر مسترد

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان نے ایک بار پھرآئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اور انسدادِ بدعنوانی فریم ورک میں موجود خامیاں دور کرنے کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کے جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے یہ پیشکش دہرائی، تاہم وزارتِ خزانہ نے مؤقف اختیارکیاکہ حکومت کے پاس 142 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمدکیلیے اندرونی صلاحیت موجودہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پاکستان میں گورننس مضبوط بنانے اور بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے تکنیکی معاونت کی خواہش ظاہرکرچکاہے،حکومت پہلے ہی برطانیہ کے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس سے اس ایکشن پلان پر عملدرآمد میں معاونت حاصل کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلیے 59 ترجیحی اور 83 تکمیلی اقدامات پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ جاری کیا تھا، جن پر آئندہ تین برس میں عملدرآمدکیاجانا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ تقریباً دو ماہ کی تاخیر سے اس وقت جاری کی جب آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کیلیے اسے پیشگی شرط قرار دیا۔

ادھرگلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک کی حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف کی تشخیصی رپورٹ کو تجزیاتی طور پر مضبوط اور غیر معمولی حد تک واضح قرار دیاگیا،جس میں اہم امورکو نظراندازکیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کے طریقہ کارکمزور ہیں،حساس اصلاحات کومؤخریاکمزورکردیاگیا،صوبائی سطح کی گورننس کاناکافی جائزہ لیاگیااور ادارہ جاتی خودمختاری کومؤثر انداز میں یقینی نہیں بنایاگیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے گورننس ایکشن پلان پر عملدرآمدکی سہ ماہی رپورٹس جاری کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی دریافت کیاکہ آیاتینوں عملدرآمدکمیٹیوں میں سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں یانہیں،حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ سول سوسائٹی کوشامل کیاجائیگا۔

آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کامزید جائزہ لینے کیلیے بھی ورچوئل اجلاس منعقدکیاہے۔

پاکستان نے  وعدہ کیاکہ وہ منی لانڈرنگ مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن مؤثر بنائے گا،مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کے معیار اور تعدادمیں اضافہ کریگا،مالیاتی تحقیقات کیلیے اداروں کی صلاحیت بڑھائے گااور اثاثہ جات کی ریکوری میں تعاون بہتر بنائیگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالے تو معاہدہ ہوگا ورنہ نہیں؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے اور وہاں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں بڑا بیان سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ اب ایران کے لیے واحد قابل قبول راستہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنا بچا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا جو قابل قبول اور بہتر ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو تباہی کے دہانے سے نکالنے اور معیشت کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔ 

امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو سکے گا۔ مستقبل میں ایران ایک بڑا اور مضبوط معاشی ملک بن سکتا ہے۔ 

امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر یہ بھی کہا کہ ایران کا مستقبل روشن ہوگا اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے اس بیان کو ان کے سیاسی نعرے سے ملتا جلتا قرار دیا جا رہا ہے۔ 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف فوجی اور اسٹریٹجک اہداف پر حملے جاری ہیں جبکہ ایران بھی خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ڈوین جانسن کی افطار میں شرکت کی ویڈیو وائرل، کیا اسلام قبول کرلیا؟

Published

on



ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن ’’دی راک‘‘ کی مبینہ افطار تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کے متنضاد تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ڈوین کی افطار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو رمضان کے احترام کی علامت قرار دے ہے ہیں۔ بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور اسے جعلی خبر کہا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دراصل انڈونیشیا سے بنائی گئی اے آئی ویڈیو معلوم ہوتی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بعض صارفین نے اس سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص دراصل ڈوین جانسن نہیں ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ وہ نہیں ہیں بلکہ انہیں غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس طرح کے تبصروں کے بعد ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

تاہم خود ڈوین جانسن کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے علاقے ناخچیوان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابلِ افسوس ہے۔

انہوں نے الہام علیوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیویف کو ایران اور خلیجی خطے میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

صدر الہام علیئیف نے وزیراعظم کے ٹیلیفونک رابطے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending