Connect with us

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل، اب شہر میں کھیلا جائے گا؟

Published

on


قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قانون کی خلاف ورزی ٹریفک پولیس وارڈن کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

Published

on



راولپنڈی:

ٹریفک پولیس اہل کار کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنا خود مہنگا پڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈیوٹی کے دوران سرکاری موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ چلانے پر   سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم  نے نوٹس لے لیا۔

وارڈن کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا کر تعاقب کرنے اور رکشہ روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور لوڈر رکشے کا تعاقب کرتے ہوئے وارڈن کو 2 ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ سیکٹر انچارج انسپکٹر وقار نے یہ چالان ٹکٹ وارڈن ریاض کو جاری کیاگیا  ۔

سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سرکاری یا پرائیویٹ افراد پر یکساں لاگو ہوتی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاک افغان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اہم اجلاس  جاری ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں  جاری اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پارلیمانی رہنماؤں کو پاک افغان صورتحال اور خطے بالخصوص مشرق وسطی و خلیج میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی جب کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل شریک ہیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں  وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عبدالعلیم خان (استحکام پاکستان پارٹی)، خالد حسین مگسی (بلوچستان عوامی پارٹی)، خالد مقبول صدیقی (متحدہ قومی موومنٹ)، چوہدری سالک حسین (پی ایم ایل ق)، سید مصطفی کمال (متحدہ قومی موومنٹ) بھی موجود ہیں۔

ان کے علاوہ  رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمن (پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ (بلوچستان عوامی پارٹی)، پرویز رشید (پاکستان مسلم لیگ ن)، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری (متحدہ قومی موومنٹ)، جان محمد (نیشنل پارٹی)، ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر(پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرئینز)، ڈاکٹر فاروق ستار (متحدہ قومی موومنٹ)، امین الحق (متحدہ قومی موومنٹ)، پولین بلوچ (نیشنل پارٹی) شریک ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

کسی اور سے شادی کیوں کی؟ خاتون نے دوست پر تیزاب پھینک دیا

Published

on



لاہور:

دوسری عورت سے شادی کرنے پر خاتون نے اپنے دوست پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں پیش آنے والے تیزاب گردی کے واقعے میں مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو غلام حسین کالونی کاہنہ سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اور ملزمہ کے درمیان پرانی دوستی تھی۔ متاثرہ شخص سفیان نے چند روز قبل دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔  ملزمہ روبینہ بی بی نے 30 سالہ سفیان کو بہانے سے گھر بلا کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں اس کے کپڑے اور جسم کے کچھ حصے جھلس گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending