Connect with us

Today News

کراچی؛ امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے چوتھے روز بھی بند، بھاری نفری تعینات

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور رینجرز و پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے بند ہوئے آج چوتھا دن ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ کے راستے سلطان آباد جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ ٹاور سے مائی کلاچی جانے والی سڑک بھی تاحال بند ہے۔

تاہم بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی سڑکوں شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایف بی آر ترمیمی بل بحث کے بعد منظور

Published

on



اسلام آباد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر  ترمیمی بل بحث کے بعد منظور کرلیا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر رانا ثنااللہ کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل پر غور  کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے  کہا کہ سپریم کورٹ نے مصطفی امپکس کیس میں وزیراعظم سے اختیار وفاقی کابینہ کو دیا گیا۔ اسکے تحت ایف بی آر ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔ ٹیکس پالیسی بورڈ بھی وزارت خزانہ کو منتقل کر دیا گیا ۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ترمیم سے سارا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دیا جا رہا ہے۔ موجودہ چیئرمین ایف بی آر کا ٹیکس شعبے میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ ایف بی آر ایک ٹیکنیکل محکمہ ہے،  اسکے محکمہ کا ہی فرد چیئرمین مقرر ہونا چاہیے۔ اس ترمیم سے موجودہ چیئرمین کو لامحدود اختیارات مل جائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر جس کو چاہے گا ممبر مقرر کر دے گا اور جس کو چاہے گا تبدیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کے اثاثے ان کی تنخواہ کے مطابق نہیں ہیں۔ ٹیکس وصولی میں کمی ہو رہی ہے  ۔ لوگ 10 لاکھ روپے ٹیکس دینے کی بجائے 20 لاکھ دے کر ایف بی آر سے جان چھڑاتے ہیں۔ ملک میں ٹیکس نظام کو ٹیکس دہندہ دوست بنانا چاہیے ۔ میں اس مجوزہ ترمیمی بل کی مخالفت کروں گا ۔

وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکس پالیسی بورڈ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سارے افسران اس سال سے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں گے ۔ اگر کسی سینیٹر کے پاس کسی ٹیکس حکام کیخلاف شکایات ہیں تو سامنے لائیں کارروائی کی جائے گی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر کے ممبران کے تقرر کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دیا گیا ہے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر کہا کہ یہ 2007 سے ایسا ہی ہے۔ ایف بی آر کا اپنا قانون ہے ۔

سینیٹر شاہزیب درانی نے کہا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے۔ اس میں وفاقی وزیر خزانہ کو شامل نہ کیا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر میں 78 سے زیادہ گریڈ 21 کے افسران ہیں جن کا اکثر ٹرانسفر ہوتا رہتا ہے۔ ایف بی آر میں ایسا ماضی سے ہوتا چلا آ رہا ہے ۔

سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ میں ٹیکس پالیسی بورڈ کا ممبر ہوں، مگر اس کا اجلاس نہیں ہوا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں بھی اس کا ممبر رہا مگر اجلاس کبھی نہیں ہوا۔

بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے مجوزہ ایف بی آر ترمیمی بل 2026ء کو منظور کرلیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد سی ٹی ڈی کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں

Published

on



لاہور:

سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی پولیس کے لیے 4 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کی جائیں گی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کے آئی جی کی لاجسٹک برانچ کرے گی اور یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں میانوالی، ڈی جی خان سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں تعینات اعلیٰ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

رکشہ پارک کرنے پر گولیاں چل گئیں، ویڈیو وائرل

Published

on



لاہور:

ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کی موبائل فون سے بنی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان اسٹینڈ پر رکشہ لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد جمیل اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ دوبارہ موقع پر پہنچا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اشفاق نے موقع پر پہنچتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق کی فائرنگ سے خادم حسین کی ٹانگ پر گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending