Today News
ایران امریکا جنگ؛ فضائی آپریشن بحال نہ ہوسکا، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث فضائی آپریشن پانویں روز بھی بحال نہ ہو سکا جبکہ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے م طابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پروازوں کی آمد و رفت کی بحالی کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔
ایئرپورٹ اتھارٹی سیکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔
دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران اور عراق جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جنگ کی وجہ سے پانچ روز میں پاکستان سے جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب پہنچ گئی۔
سعودی عرب کے دمام اور ریاض ایئرپورٹ بھی کئی گھنٹے بند رہے، دمام اور ریاض جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔
Source link
Today News
سکیورٹی الرٹ، امریکا نے پاکستان سے غیر ضروری سفارتی عملہ واپس بلا لیا
اسلام آباد: امریکا نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ضروری سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات موجود ہیں، جس کے باعث یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
Today News
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ایف بی آر ترمیمی بل بحث کے بعد منظور
اسلام آباد:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر ترمیمی بل بحث کے بعد منظور کرلیا۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر رانا ثنااللہ کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مصطفی امپکس کیس میں وزیراعظم سے اختیار وفاقی کابینہ کو دیا گیا۔ اسکے تحت ایف بی آر ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔ ٹیکس پالیسی بورڈ بھی وزارت خزانہ کو منتقل کر دیا گیا ۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ترمیم سے سارا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دیا جا رہا ہے۔ موجودہ چیئرمین ایف بی آر کا ٹیکس شعبے میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ ایف بی آر ایک ٹیکنیکل محکمہ ہے، اسکے محکمہ کا ہی فرد چیئرمین مقرر ہونا چاہیے۔ اس ترمیم سے موجودہ چیئرمین کو لامحدود اختیارات مل جائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر جس کو چاہے گا ممبر مقرر کر دے گا اور جس کو چاہے گا تبدیل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کے اثاثے ان کی تنخواہ کے مطابق نہیں ہیں۔ ٹیکس وصولی میں کمی ہو رہی ہے ۔ لوگ 10 لاکھ روپے ٹیکس دینے کی بجائے 20 لاکھ دے کر ایف بی آر سے جان چھڑاتے ہیں۔ ملک میں ٹیکس نظام کو ٹیکس دہندہ دوست بنانا چاہیے ۔ میں اس مجوزہ ترمیمی بل کی مخالفت کروں گا ۔
وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکس پالیسی بورڈ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سارے افسران اس سال سے اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں گے ۔ اگر کسی سینیٹر کے پاس کسی ٹیکس حکام کیخلاف شکایات ہیں تو سامنے لائیں کارروائی کی جائے گی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر کے ممبران کے تقرر کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دیا گیا ہے ۔
چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر کہا کہ یہ 2007 سے ایسا ہی ہے۔ ایف بی آر کا اپنا قانون ہے ۔
سینیٹر شاہزیب درانی نے کہا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے۔ اس میں وفاقی وزیر خزانہ کو شامل نہ کیا جائے۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر میں 78 سے زیادہ گریڈ 21 کے افسران ہیں جن کا اکثر ٹرانسفر ہوتا رہتا ہے۔ ایف بی آر میں ایسا ماضی سے ہوتا چلا آ رہا ہے ۔
سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ میں ٹیکس پالیسی بورڈ کا ممبر ہوں، مگر اس کا اجلاس نہیں ہوا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ میں بھی اس کا ممبر رہا مگر اجلاس کبھی نہیں ہوا۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے مجوزہ ایف بی آر ترمیمی بل 2026ء کو منظور کرلیا۔
Today News
سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد سی ٹی ڈی کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں
لاہور:
سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی پولیس کے لیے 4 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کی جائیں گی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کے آئی جی کی لاجسٹک برانچ کرے گی اور یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں میانوالی، ڈی جی خان سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں تعینات اعلیٰ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Entertainment2 weeks ago
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism