Connect with us

Today News

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا

Published

on



لاہور:

اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل ٹاؤن کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہری کو لوٹنے والے گروہ کو سیف سٹی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے اے ٹی ایم پر پہلے ٹرانزیکشن فیل ہونے کا ڈراما رچایا، شہری کا پاس ورڈ دیکھ کر اس کا کارڈ تبدیل کیا اور اس کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی کو واقعے کی اطلاع دی۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کیا اور مختلف مقامات پر لگے کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گرفتار افراد نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان سیف سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

علاقائی صورتحال: آئی ایم ایف نے پاکستان سے ہنگامی معاشی پلان طلب کرلیا

Published

on



اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ہنگامی معاشی اقدامات پر مبنی جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور وزارت تجارت مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات سے آئی ایم ایف کا پاکستان سے علاقائی کشیدگی پر پلان تیار کریں گی۔  

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ پر آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔  ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے جاری اصلاحات کو تیز کرنے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ رواں مالی سال کے لیے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف وفد کو پیپرا کے 2004 کے قواعد میں مجوزہ ترامیم سے متعلق رپورٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو پروکیورمنٹ ڈیٹا تک سی سی پی، نیب اور آڈیٹر جنرل کی رسائی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور 3 صوبوں میں ای پیڈ سسٹم کے تحت سرکاری خریداری کو مزید وسعت دی جائے گی اور نظام کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس دوران رائٹ سائزنگ کمیٹی کے تحت کیے گئے فیصلوں، مالیاتی بچت اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں پر بھی مذاکرات ہوئے۔

حکام کے مطابق 2025 کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکی ہیں جس سے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ صوبائی حکام کی بھی ورچوئل میٹنگز شیڈول ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

الزامات بدنیتی پر مبنی قرار: برطانوی عدالت نے عادل راجا کی اپیل مسترد کردی

Published

on


برطانیہ کی عدالت میں عادل راجا کو قانونی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجا کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں برقرار نہ رہ سکا۔

برطانوی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پیش کردہ مؤقف میں کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران جج کی جانب سے ثبوت طلب کیے جانے پر متعلقہ نکات ثابت نہ ہو سکے۔  فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات کے حق میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

عدالت  کے فیصلے کے تحت عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 12 کروڑ روپے بنتے ہیں، کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات بھی محدود قرار دیے جا رہے ہیں اور قانونی راستے تقریباً بند ہو چکے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سکیورٹی الرٹ، امریکا نے پاکستان سے غیر ضروری سفارتی عملہ واپس بلا لیا

Published

on


اسلام آباد: امریکا نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ضروری سفارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات موجود ہیں، جس کے باعث یہ احتیاطی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending